وَتَذَرُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ
اور آخرت کو چھوڑ بیٹھے ہو
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاضِرَةٌ
اس روز بہت سے چہرے تروتازه اور بارونق ہوں گے
إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٞ
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے
وَوُجُوهٞ يَوۡمَئِذِۭ بَاسِرَةٞ
اور کتنے چہرے اس دن (بد رونق اور) اداس ہوں گے
تَظُنُّ أَن يُفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٞ
سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے واﻻ معاملہ کیا جائے گا
كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِيَ
نہیں نہیں جب روح ہنسلی تک پہنچے گی
وَقِيلَ مَنۡۜ رَاقٖ
اور کہا جائے گا کہ کوئی جھاڑ پھونک کرنے واﻻ ہے؟
وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلۡفِرَاقُ
اور جان لیا اس نے کہ یہ وقت جدائی ہے
وَٱلۡتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمَسَاقُ
آج تیرے پروردگار کی طرف چلنا ہے
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ
اس نے نہ تو تصدیق کی نہ نماز ادا کی