وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهۡرِهِۦ
ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
فَسَوۡفَ يَدۡعُواْ ثُبُورٗا
تو وه موت کو بلانے لگے گا
وَيَصۡلَىٰ سَعِيرًا
اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا
إِنَّهُۥ كَانَ فِيٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورًا
یہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا
بَلَىٰٓۚ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرٗا
کیوں نہیں، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا
فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلشَّفَقِ
مجھے شفق کی قسم! اور رات کی!
وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ
اور اس کی جمع کرده چیزوں کی قسم
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ
اور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے
لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٖ
یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے
فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ
انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں ﻻتے