إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُواْ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوبُواْ فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ ٱلۡحَرِيقِ

بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے


إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ لَهُمۡ جَنَّـٰتٞ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُۚ ذَٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡكَبِيرُ

بیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وه باغات ہیں۔ جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے


إِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ

یقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے


إِنَّهُۥ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيدُ

وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوباره پیدا کرے گا


وَهُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلۡوَدُودُ

وه بڑا بخشش کرنے واﻻ اور بہت محبت کرنے واﻻ ہے


ذُو ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡمَجِيدُ

عرش کا مالک عظمت واﻻ ہے


فَعَّالٞ لِّمَا يُرِيدُ

جو چاہے اسے کر گزرنے واﻻ ہے


هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡجُنُودِ

تجھے لشکروں کی خبر بھی ملی ہے؟



الصفحة التالية
Icon