جب کہ انہوں نے کہا کہ یوسف اور اس کا بھائی* بہ نسبت ہمارے، باپ کو بہت زیاده پیارے ہیں حاﻻنکہ ہم (طاقتور) جماعت **ہیں کوئی شک نہیں کہ ہمارے ابا صریح غلطی میں ہیں.***
____________________
* ”اس کا بھائی“ سے مراد بنیامین ہے۔
**- یعنی ہم دس بھائی طاقتور جماعت اور اکثریت میں ہیں، جب کہ یوسف (عليه السلام) اور بنیامین (جن کی ماں الگ تھی) صرف دو ہیں، اس کے باوجود باپ کی آنکھوں کا نور اور دل کا سرور ہیں۔
***- یہاں ضلال سے مراد غلطی ہے جو ان کے زعم کے مطابق باپ سے یوسف (عليه السلام) اور بنیامین سے زیادہ محبت کی صورت میں صادر ہوئی۔


الصفحة التالية
Icon