الغرض اس کے پاس میوے تھے، ایک دن اس نے باتوں ہی باتوں میں اپنے ساتھی *سے کہا کہ میں تجھ سے زیاده مالدار اور جتھے **کے اعتبار سے بھی زیاده مضبوط ہوں.
____________________
* یعنی باغوں کے مالک نے، جو کافر تھا، اپنے ساتھی سے کہا جو مومن تھا۔
**- نَفَر (جتھے) سے مراد اولاد اور نوکر چاکر ہیں۔