پھر ہم نے لگاتار رسول* بھیجے، جب جب اس امت کے پاس اس کا رسول آیا اس نے جھٹلایا، پس ہم نے ایک دوسرے کے پیچھے لگا دیا** اور انہیں افسانہ*** بنا دیا۔ ان لوگوں کو دوری ہے جو ایمان قبول نہیں کرتے.
____________________
* تَتْرَا کے معنی ہیں۔ یکے بعد دیگرے، متواتر لگا تار۔
**- ہلاکت اور بربادی میں۔ یعنی جس طرح یکے بعد دیگرے رسول آئے، اسی طرح رسالت کے جھٹلانے پر یہ قومیں یکے بعد دیگرے، عذاب سے دو چار ہو کر ہست و نیست ہوتی رہیں۔
***- جس طرح اَعَاجِیْبُ، اُعْجُوبَۃً کی جمع ہے (تعجب انگیز چیز یا بات) اسی طرح اَحَاحِیْثُ اُحْدُوْثَۃًکی جمع ہے بمعنی مشہور معروف مخلو قات کے واقعات اور قصص۔


الصفحة التالية
Icon