تمام کے تمام چلنے پھرنے والے جانداروں کو اللہ تعالیٰ ہی نے پانی سے پیدا کیا ہےان میں سے بعض تو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں*، بعض دو پاؤں پر چلتے ہیں**۔ بعض چار پاؤں پر چلتے ہیں***، اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے****۔ بےشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.
____________________
* جس طرح سانپ، مچھلی اور دیگر حشرات الارض کیڑے مکوڑے ہیں۔
**- جیسے انسان اور پرند ہیں۔
***- جیسے تمام چوپائے اور دیگر حیوانات ہیں۔
****- یہ اشارہ اس بات کی طرف کہ بعض حیوانات ایسے بھی ہیں جو چار سے بھی زیادہ پاؤں رکھتے ہیں، جیسے کیکڑا، مکڑی اور بہت سے زمینی کیڑے۔


الصفحة التالية
Icon