موسیٰ (علیہ السلام) کی والده نے اس کی بہن* سے کہا کہ تو اس کے پیچھے پیچھے جا، تو وه اسے دور ہی دور سے دیکھتی رہی** اور فرعونیوں کو اس کا علم بھی نہ ہوا.
____________________
* خواہر موسیٰ (عليه السلام) کا نام مریم بنت عمران تھا جس طرح حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی والدہ مریم بنت عمران تھیں۔ نام اور ولدیت دونوں میں اتحاد تھا۔
**- چنانچہ وہ دریا کے کنارے کنارے، دیکھتی رہی تھی، حتیٰ کہ اس نے دیکھ لیا کہ اس کا بھائی فرعون کے محل میں چلا گیا ہے۔


الصفحة التالية
Icon