پس قارون پوری آرائش کے ساتھ اپنی قوم کے مجمع میں نکلا*، تو دنیاوی زندگی کے متوالے کہنے لگے** کاش کہ ہمیں بھی کسی طرح وه مل جاتا جو قارون کو دیا گیا ہے۔ یہ تو بڑا ہی قسمت کا دھنی ہے.
____________________
* یعنی زینت وآرائش اور خدم وحشم کے ساتھ۔
**- یہ کہنے والے کون تھے؟ بعض کے نزدیک ایمان والے ہی تھے جو اس کی امارت وشوکت کے مظاہر سے متاثر ہوگئے تھے اور بعض کے نزدیک کافر تھے۔