اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہدایت کرنے والے* ہیں آپ تو صرف ان ہی لوگوں کو سناتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے** ہیں پس وہی اطاعت کرنے والے ہیں.***
____________________
* اس لئے کہ یہ آنکھوں سے کما حقہ فائدہ اٹھانے سے یابصیرت (دل کی بینائی) سے محروم ہیں۔ یہ گمراہی کی جس دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، اس سے کس طرح نکلیں؟
**- یعنی یہی سن کر ایمان لانے والے ہیں، اس لئے کہ اہل تفکر وتدبر ہیں اور آثار قدرت سے موثر حقیقی کی معرفت حاصل کر لیتے ہیں۔
***- یعنی حق کے آگے سر تسلیم خم کر دینے والے اور اس کے پیروکار۔