جب تمہاری دو جماعتیں پست ہمتی کا اراده کر چکی تھیں*، اللہ تعالیٰ انکا ولی اور مددگار ہے**۔ اور اسی کی پاک ذات پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہئے.
____________________
* یہ اوس اورخزرج کے دو قبیلے (بنو حارثہ اوربنوسلمہ) تھے۔
**- اس سے معلوم ہوا کہ اللہ نے ان کی مدد کی اور ان کی کمزوری کو دور فرما کر ان کی ہمت باندھ دی۔