اور پکار پکار کر کہیں گے کہ اے مالک*! تیرا رب ہمارا کام ہی تمام کردے**، وه کہے گا کہ تمہیں تو (ہمیشہ) رہنا ہے.***
____________________
* مالک، داروغۂ جہنم کا نام ہے۔
**- یعنی ہمیں موت ہی دے دے تاکہ عذاب سے جان چھوٹ جائے۔
***- یعنی وہاں موت کہاں؟ لیکن یہ عذاب کی زندگی موت سے بھی بدتر ہوگی، تاہم اس کے بغیر چارہ بھی نہیں ہوگا۔