یقیناً تمہارے لیے ان میں* اچھا نمونہ (اور عمده پیروی ہے خاص کر) ہر اس شخص کے لیے جو اللہ کی اور قیامت کے دن کی ملاقات کی امید رکھتا ہو**، اور اگر کوئی روگردانی کرے*** تو اللہ تعالیٰ بالکل بےنیاز ہے اور سزا وار حمد وﺛنا ہے.
____________________
* یعنی ابراہیم (عليه السلام) کے اور ان کے ساتھی اہل ایمان میں۔ یہ تکرار تاکید کے لیے ہے۔
**- کیونکہ ایسے ہی لوگ اللہ سے اور عذاب آخرت سے ڈرتے ہیں، یہی لوگ حالات وواقعات سے عبرت پکڑتے اور نصیحت حاصل کرتے ہیں۔
***- یعنی حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے اسوے کو اپنانے سے گریز کرے۔


الصفحة التالية
Icon