اور اگر تمہیں اللہ تعالیٰ کا کوئی فضل* مل جائے تو اس طرح کہ گویا تم میں ان میں دوستی تھی ہی نہیں**، کہتے ہیں کاش! میں بھی ان کے ہمراه ہوتا تو بڑی کامیابی کو پہنچتا۔***
____________________
* یعنی جنگ میں فتح وغلبہ اور غنیمت۔
**- یعنی گویا وہ تمہارے اہل دین میں سے ہی نہیں بلکہ اجنبی ہیں۔
***- یعنی مال غنیمت سے حصہ حاصل کرتا جو اہل دنیا کا سب سے اہم مقصد ہوتا ہے۔