انہی پر آگ ہوگی جو چاروں طرف سے گھیری* ہوئی ہوگی.— الترجمة الأردية
مُؤْصَدَةٌ کے معنی مُغْلَقَةٌ ( بند ) یعنی ان کو آگ میں ڈال کر چاروں طرف سے بند کر دیا جائے گا، تاکہ ایک تو آگ کی پوری شدت وحرارت ان کو پہنچے۔ دوسرے، وہ بھاگ کر کہیں نہ جا سکیں۔
— محمد جوناگڑھی - Urdu translationعَلَيۡهِمۡ نَارٞ مُّؤۡصَدَةُۢانہی پر آگ ہوگی جو چاروں طرف سے گھیری ہوئی ہوگی