اگلے نبیوں کی کتابوں میں بھی اس قرآن کا تذکره ہے.*— الترجمة الأردية
* یعنی جس طرح پیغمبرآخرالزماں (صلى الله عليه وسلم) کے ظہور و بعثت کا اور آپ (صلى الله عليه وسلم) کی صفات جمیلہ کا تذکرہ پچھلی کتابوں میں ہے، اسی طرح اس قرآن کے نزول کی خوشخبری بھی صحف سابقہ میں دی گئی تھی۔ ایک دوسرے معنی یہ کیے گئے ہیں کہ یہ قرآن مجید، بہ اعتبار ان احکام کے، جن پر تمام شریعتوں کا اتفاق رہا ہے، پچھلی کتابوں میں بھی موجود رہا ہے۔
— محمد جوناگڑھی - Urdu translationوَإِنَّهُۥ لَفِي زُبُرِ ٱلۡأَوَّلِينَاگلے نبیوں کی کتابوں میں بھی اس قرآن کا تذکره ہے