اور کھجوروں کے بلند وباﻻ درخت جن کے خوشے تہ بہ تہ ہیں.*— الترجمة الأردية
* بَاسِقَاتٍ کے معنی طِوَالا شِاهِقَاتٍ، بلند وبالا طَلْعٌ، کھجور کا وہ گدرا گدرا پھل، جو پہلے پہل نکلتا ہے، نَضِيدٌ کے معنی تہ بہ تہ۔ باغات میں کھجور کا پھل بھی آجاتا ہے۔ لیکن اسے الگ سے بطور خاص ذکر کیا، جس سے کھجور کی وہ اہمیت واضح ہے جو عرب میں اسے حاصل ہے۔
— محمد جوناگڑھی - Urdu translationوَٱلنَّخۡلَ بَاسِقَٰتٖ لَّهَا طَلۡعٞ نَّضِيدٞاور کھجوروں کے بلند وباﻻ درخت جن کے خوشے تہ بہ تہ ہیں