اور ان سب کو ہم نے اپنی بہت سی رحمتیں* عطا فرمائیں اور ہم نے ان کے ذکر جمیل کو بلند درجے کا کر دیا.*
____________________
* یعنی نبوت کے علاوہ بھی اور بہت سی رحمتیں ہم نے انہیں عطا کیں، مثلا مال، مزید اولاد اور پھر اسی سلسلہ نسب میں عرصہ دراز تک نبوت کے سلسلے کو جاری رکھنا یہ سب سے بڑی رحمت تھی جو ان پر ہوئی اسی لیے حضرت ابراہیم (عليه السلام) ابو الانبیا کہلاتے ہیں۔