یقیناً ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب، حکومت* اور نبوت دی تھی، اور ہم نے انہیں پاکیزه (اور نفیس) روزیاں دی تھیں** اور انہیں دنیا والوں پر فضیلت دی تھی.***
____________________
* کتاب سے مراد تورات، حکم سے حکومت وبادشاہت یا فہم وقضا کی وہ صلاحیت ہے جو فصل خصومات اور لوگوں کے درمیان فیصلے کرنے کے لیے ضروری ہے۔
**- وہ روزیاں جو ان کے لیے حلال تھیں اور ان ہی میں من وسلویٰ کا نزول بھی تھا۔
***- یعنی ان کے زمانے کے اعتبار سے۔


الصفحة التالية
Icon