تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے.*— الترجمة الأردية
* یعنی وعظ ونصیحت وہاں کریں جہاں محسوس ہو کہ فائدہ مند ہوگی۔ یہ وعظ ونصیحت اور تعلیم کے لئے ایک اصول اور ادب بیان فرما دیا۔ ( ابن کثیر ) امام شوکانی کے نزدیک مفہوم یہ ہے کہ آپ نصیحت کرتے رہیں، چاہے فائدہ دے یا نہ دے۔ کیونکہ انذار وتبلیغ دونوں صورتوں میں آپ کے لئے ضروری تھی۔ یعنی أَوْ لَمْ تَنْفَعْ یہاں محذوف ہے۔
— محمد جوناگڑھی - Urdu translationفَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰتو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے