اور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں.*— الترجمة الأردية
- عِشَارٌ، عُشَراءُ کی جمع ہے، حمل والیاں یعنی گابھن اونٹیناں، جب ان کا حمل دس مہینوں کا ہو جاتا ہےتو عربوں میں یہ بہت نفیس اور قیمتی سمجھیں جاتی تھیں۔ جب قیامت برپا ہوگی تو ایسا ہولناک منظر ہوگا کہ اگر کسی کے پاس اس قسم کی قیمتی اونٹنی بھی ہوں گی تو وہ ان کی بھی پروا نہیں کرے گا۔
— محمد جوناگڑھی - Urdu translationوَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡاور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں