قَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ١٢١
Al-A'raf 7:121
سورة الأعراف
مکی
آیت: 121/206
صفحہ 165
-
اردو ترجمہ
الترجمة الأردية
کہنے لگے کہ ہم ایمان ﻻئے رب العالمین پر۔*
* جادوگروں نے جو جادو کے فن اور اس کی اصل حقیقت کو جانتے تھے، یہ دیکھا تو سمجھ گئے کہ موسیٰ (عليه السلام) نے جو کچھ یہاں پیش کیا ہے، جادو نہیں ہے، یہ واقعی اللہ کا نمائندہ ہےاور اللہ کی مدد سے ہی اس نے یہ معجزہ پیش کیا ہے۔ جس نے آن واحد میں ہم سب کے کرتبوں پر پانی پھیر دیا۔ چنانچہ انہوں نے موسیٰ (عليه السلام) پر ایمان لانے کا اعلان کر دیا۔ اس سے یہ بات واضح ہوئی کہ باطل، باطل ہے چاہے اس پر کتنے ہی حسین غلاف چڑھا لیے جائیں اور حق، حق ہے چاہے اس پر کتنے ہی پردے ڈال دیئے جائیں، تاہم حق کا ڈنکا بج کر رہتا ہے۔ -
محمد جوناگڑھی - Urdu translation
کہنے لگے کہ ہم ایمان ﻻئے رب العالمین پر
Al-A'raf 7:121
تلاوت لوڈ ہو رہی ہے…
0:00