Al-Baqarah 2:154

سورة البقرة

مدنی آیت: 154/286 صفحہ 24

وَلَا تَقُولُواْ لِمَن يُقۡتَلُ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ أَمۡوَٰتُۢۚ بَلۡ أَحۡيَآءࣱ وَلَٰكِن لَّا تَشۡعُرُونَ ١٥٤

  1. اردو ترجمہ

    الترجمة الأردية

    اور اللہ تعالیٰ کی راه کے شہیدوں کو مرده مت کہو* وه زنده ہیں، لیکن تم نہیں سمجھتے۔
    *شہدا کو مردہ نہ کہنا، ان کے اعزاز وتکریم کے لئے ہے، یہ زندگی برزخ کی زندگی ہے جسے ہم سمجھنے سے قاصر ہیں۔ یہ زندگی علیٰ قدر مراتب انبیا ومومنین، حتیٰ کہ کفار کو بھی حاصل ہے۔ شہید کی روح اور بعض روایات میں مومن کی روح بھی ایک پرندے کے جوف (یا سینہ) میں جنت میں جہاں چاہتی ہیں پھرتی ہیں (ابن کثیر، نیز دیکھیے آل عمران۔ 169)
  2. محمد جوناگڑھی - Urdu translation


    اور اللہ تعالیٰ کی راه کے شہیدوں کو مرده مت کہو وه زنده ہیں، لیکن تم نہیں سمجھتے

پوری سورت پڑھیے عربی تفسیر