وَجَآءَ أَهۡلُ ٱلۡمَدِينَةِ يَسۡتَبۡشِرُونَ ٦٧
Al-Hijr 15:67
سورة الحجر
مکی
آیت: 67/99
صفحہ 265
-
اردو ترجمہ
الترجمة الأردية
اور شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے آئے.*
* ادھر تو حضرت لوط (عليه السلام) کے گھر میں قوم کی ہلاکت کا یہ فیصلہ ہو رہا تھا۔ ادھر قوم لوط کو پتہ چلا کہ لوط (عليه السلام) کے گھر میں خوش شکل نوجوان مہمان آئے ہیں تو اپنی امرد پرستی کی وجہ سے بڑے خوش ہوئے اور خوشی خوشی حضرت لوط (عليه السلام) کے پاس آئے اور مطالبہ کیا کہ ان نوجوانوں کو ان کے سپرد کیا جائے تاکہ وہ ان سے بے حیائی کا ارتکاب کر کے اپنی تسکین کر سکیں۔ -
محمد جوناگڑھی - Urdu translation
اور شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے آئے
Al-Hijr 15:67
تلاوت لوڈ ہو رہی ہے…
0:00