لَعَمۡرُكَ إِنَّهُمۡ لَفِي سَكۡرَتِهِمۡ يَعۡمَهُونَ ٧٢
Al-Hijr 15:72
سورة الحجر
مکی
آیت: 72/99
صفحہ 266
-
اردو ترجمہ
الترجمة الأردية
تیری عمر کی قسم! وه تو اپنی بدمستی میں سرگرداں تھے.*
* اللہ تعالیٰ نبی (صلى الله عليه وسلم) سے خطاب فرما کر، ان کی زندگی کی قسم کھا رہا ہے، جس سے آپ کا شرف و فضل واضح ہے۔ تاہم کسی اور کے لئے اللہ تعالٰی کے سوا کسی اور کی قسم کھانا جائز نہیں ہے۔ اللہ تعالٰی تو حاکم مطلق ہے، وہ جس کی چاہے قسم کھائے، اس سے کون پوچھنے والا ہے؟ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ جس طرح شراب کے نشے میں دھت انسان کی عقل ماؤف ہو جاتی ہے، اسی طرح یہ اپنی بد مستی اور گمراہی میں اتنے سرگرداں تھے کہ حضرت لوط (عليه السلام) کی اتنی معقول بات بھی ان کی سمجھ میں نہیں آ پائی۔ -
محمد جوناگڑھی - Urdu translation
تیری عمر کی قسم! وه تو اپنی بدمستی میں سرگرداں تھے
Al-Hijr 15:72
تلاوت لوڈ ہو رہی ہے…
0:00