إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ١٤
Al-Inshiqaq 84:14
سورة الإنشقاق
مکی
آیت: 14/25
صفحہ 589
-
اردو ترجمہ
الترجمة الأردية
اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا.*
* یہ اس کے خوش ہونے کی علت ہے۔ یعنی آخرت پر اس کا عقیدہ ہی نہیں تھا ۔ حور کےمعنی ہیں، لوٹنا۔ جس طرح نبی (صلى الله عليه وسلم) کی دعا ہے اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْحَورِ بَعْدَ الْكَورِ(صحيح مسلم، الحج، باب ما يقول إذا ركب إلى سفر الحج وغيره، ترمذي، ابن ماجه ) مسلم میں بعد الكون ہے۔ مطلب ہے، اس بات سے میں پناہ مانگتا ہوں کہ ایمان کے بعد کفر، اطاعت کے بعد معصیت یاخیر کے بعد شر کی طرف لوٹوں۔ -
محمد جوناگڑھی - Urdu translation
اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا
Al-Inshiqaq 84:14
تلاوت لوڈ ہو رہی ہے…
0:00