قَالَتۡ إِنَّ ٱلۡمُلُوكَ إِذَا دَخَلُواْ قَرۡيَةً أَفۡسَدُوهَا وَجَعَلُوٓاْ أَعِزَّةَ أَهۡلِهَآ أَذِلَّةࣰۚ وَكَذَٰلِكَ يَفۡعَلُونَ ٣٤
An-Naml 27:34
سورة النمل
مکی
آیت: 34/93
صفحہ 379
-
اردو ترجمہ
الترجمة الأردية
اس نے کہا کہ بادشاه جب کسی بستی میں گھستے ہیں* تو اسے اجاڑ دیتے ہیں اور وہاں کے باعزت لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں** اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے.***
* یعنی طاقت کے ذریعے سے فتح کرتے ہوئے۔
**- یعنی قتل و غارت گری کرکے اور قیدی بنا کر۔
***- بعض مفسرین کے نزدیک یہ اللہ کا قول ہےجو ملکۂ سبا کی تائید میں ہے اور بعض کے نزدیک یہ بلقیس ہی کا کلام اور اس کا تتمہ ہے اور یہی سیاق کے زیادہ قریب ہے۔ -
محمد جوناگڑھی - Urdu translation
اس نے کہا کہ بادشاه جب کسی بستی میں گھستے ہیں تو اسے اجاڑ دیتے ہیں اور وہاں کے باعزت لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے
An-Naml 27:34
تلاوت لوڈ ہو رہی ہے…
0:00