An-Nisa' 4:174

سورة النساء

مدنی آیت: 174/176 صفحہ 105

يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ قَدۡ جَآءَكُم بُرۡهَٰنࣱ مِّن رَّبِّكُمۡ وَأَنزَلۡنَآ إِلَيۡكُمۡ نُورࣰا مُّبِينࣰا ١٧٤

  1. اردو ترجمہ

    الترجمة الأردية

    اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے سند اور دلیل آپہنچی* اور ہم نے تمہاری جانب واضح اور صاف نور اتار دیا ہے۔**
    * برہان، ایسی دلیل قاطع، جس کے بعد کسی کو عذر کی گنجائش نہ رہے اور ایسی حجت جس سے ان کے شبہات زائل ہوجائیں، اسی لئے آگے اسے نور سے تعبیر فرمایا۔
    **- اس سے مراد قرآن کریم ہے جو کفرو شرک کی تاریکیوں میں ہدایت کا نور ہے ضلالت کی پگڈندیوں میں صراط مستقیم اور حبل اللہ المتین ہے۔ پس اس کے مطابق ایمان لانے والے اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے مستحق ہوں گے۔

پوری سورت پڑھیے تراجم کا موازنہ عربی تفسیر