وَعَادࣰا وَثَمُودَاْ وَأَصۡحَٰبَ ٱلرَّسِّ وَقُرُونَۢا بَيۡنَ ذَٰلِكَ كَثِيرࣰا ٣٨
Al-Furqan 25:38
سورة الفرقان
مکی
آیت: 38/77
صفحہ 363
-
اردو ترجمہ
الترجمة الأردية
اور عادیوں اور ﺛمودیوں اور کنوئیں والوں کو* اور ان کے درمیان کی بہت سی امتوں کو** (ہلاک کردیا).
* رَسٌّ کے معنی کنویں کے ہیں أَصْحَابُ الرَّسِّ، کنویں والے۔ اس کی تعیین میں مفسرین کے درمیان اختلاف ہے، امام ابن جریر طبری نے کہا ہے کہ اس سےمراد اصحاب الاخدود ہیں جن کا ذکر سورۃ البروج میں ہے (ابن کثیر)۔
**- قَرْنٌ کے صحیح معنی ہیں، ہم عصر لوگوں کا ایک گروہ۔ جب ایک نسل کے لوگ ختم ہوجائیں تو دوسری نسل دوسرا قرن کہلائے گی۔ (ابن کثیر)، اس معنی میں ہر نبی کی امت بھی ایک قرن ہوسکتی ہے۔ -
محمد جوناگڑھی - Urdu translation
اور عادیوں اور ﺛمودیوں اور کنوئیں والوں کو اور ان کے درمیان کی بہت سی امتوں کو (ہلاک کردیا)
Al-Furqan 25:38
تلاوت لوڈ ہو رہی ہے…
0:00