فَأَرۡسَلۡنَا فِيهِمۡ رَسُولࣰا مِّنۡهُمۡ أَنِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥٓۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ ٣٢
Al-Mu'minun 23:32
سورة المؤمنون
مکی
آیت: 32/118
صفحہ 344
-
اردو ترجمہ
الترجمة الأردية
پھر ان میں خود ان میں سے (ہی) رسول بھی بھیجا* کہ تم سب اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں**، تم کیوں نہیں ڈرتے؟
* یہ رسول بھی ہم نے انہی میں سے بھیجا، جس کی نشو و نما ان کے درمیان ہی ہوئی تھی، جس کو وہ اچھی طرح پہچانتے تھے، اس کے خاندان، مکان اور جائے پیدائش ہرچیز سے واقف تھے۔
**- اس نے آ کر سب سے پہلے وہی توحید کی دعوت دی جو ہر نبی کی دعوت و تبلیغ کا سرنامہ رہی۔ -
محمد جوناگڑھی - Urdu translation
پھر ان میں خود ان میں سے (ہی) رسول بھی بھیجا کہ تم سب اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تم کیوں نہیں ڈرتے؟
Al-Mu'minun 23:32
تلاوت لوڈ ہو رہی ہے…
0:00