نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلۡأَمِينُ ١٩٣
Ash-Shu'ara' 26:193
سورة الشعراء
مکی
آیت: 193/227
صفحہ 375
-
اردو ترجمہ
الترجمة الأردية
اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے.*
* کفار مکہ نے قرآن کےوحی الٰہی اور منزل من اللہ ہونے کا انکار کیا اور اسی بنا پر رسالت محمدیہ اور دعوت محمدیہ کا انکار کیا۔ اللہ تعالیٰ نے انبیا علیہم السلام کے واقعات بیان کرکے یہ واضح کیاکہ یہ قرآن یقیناً وحی الٰہی ہے اور محمد (صلى الله عليه وسلم) اللہ کے سچے رسول ہیں۔ کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ پیغمبر جو پڑھ سکتا نہ لکھ سکتا ہے۔ گزشتہ انبیا اور قوموں کے واقعات کس طرح بیان کرسکتا تھا؟ اس لیے یہ قرآن یقیناً اللہ رب العالمین ہی کی طرف سے نازل کردہ ہے جسے ایک امانت دار فرشتہ یعنی جبرائیل (عليه السلام) لے کر آئے۔ -
محمد جوناگڑھی - Urdu translation
اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے
Ash-Shu'ara' 26:193
تلاوت لوڈ ہو رہی ہے…
0:00