الٓرۚ تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡحَكِيمِ ١
Yunus 10:1
سورة يونس
مکی
آیت: 1/109
صفحہ 208
-
اردو ترجمہ
الترجمة الأردية
الرٰ۔ یہ پرحکمت کتاب کی آیتیں ہیں۔*
* اَلْحَکِیْمِ، کتاب یعنی قرآن مجید کی صفت ہے۔ اس کے ایک تو وہی معنی ہیں جو ترجمے میں اختیار کئے گئے ہیں۔ اس کے اور بھی کئی معنی کئے گئے ہیں مثلاً اَلْمُحْکَمْ، یعنی حلال و حرام اور حدود و احکام میں محکم (مضبوط) ہے۔ حکیم بمعنی حاکم۔ یعنی اختلافات میں لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے والی کتاب۔ (البقرۃ: 23)، یعنی اللہ تعالٰی نے اس میں عدل و انصاف کے ساتھ فیصلے کئے ہیں۔ -
محمد جوناگڑھی - Urdu translation
الرٰ۔ یہ پرحکمت کتاب کی آیتیں ہیں
Yunus 10:1
تلاوت لوڈ ہو رہی ہے…
0:00