Yusuf 12:103

سورة يوسف

مکی آیت: 103/111 صفحہ 247

وَمَآ أَكۡثَرُ ٱلنَّاسِ وَلَوۡ حَرَصۡتَ بِمُؤۡمِنِينَ ١٠٣

  1. اردو ترجمہ

    الترجمة الأردية

    گو آپ لاکھ چاہیں لیکن اکثر لوگ ایمان دار نہ ہوں گے.*
    * یعنی اللہ تعالٰی آپ کو پچھلے واقعات سے آگاہ فرما رہا ہے تاکہ لوگ ان سے عبرت پکڑیں اور اللہ کے پیغمبروں کا راستہ اختیار کر کے نجات ابدی کے مستحق بن جائیں۔ لیکن اس کے باوجود لوگوں کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے کیونکہ وہ گذشتہ قوموں کے واقعات سنتے ہیں لیکن عبرت پذیری کے لئے نہیں، صرف دلچسپی اور لذت کے لئے، اس لئے وہ ایمان سے، محروم ہی رہتے ہیں۔
  2. محمد جوناگڑھی - Urdu translation


    گو آپ لاکھ چاہیں لیکن اکثر لوگ ایمان دار نہ ہوں گے

پوری سورت پڑھیے عربی تفسیر