الترجمة الأردية سے الأردية میں سورۃ صافات کا ترجمہ
Verse 1
ﭑﭒ
ﭓ
قسم ہے صف باندھنے والے (فرشتوں) کی.
Verse 2
ﭔﭕ
ﭖ
پھر پوری طرح ڈانٹنے والوں کی.
Verse 3
ﭗﭘ
ﭙ
پھر ذکر اللہ کی تلاوت کرنے والوں کی.
Verse 4
ﭚﭛﭜ
ﭝ
یقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے.*
____________________
* صَافَّاتٌ، زَاجِرَاتٌ، تَالِياتٌ فرشتوں کی صفات ہیں۔ آسمانوں پر اللہ کی عبادت کے لئے صف باندھنے والے، یا اللہ کے حکم کے انتظار میں صف بستہ، وعظ ونصیحت کے ذریعے سے لوگوں کوڈانٹنے والے یا بادلوں کو، جہاں اللہ کا حکم ہو، وہاں ہانک کر لےجانے والے۔ اللہ کا ذکر یا قرآن کی تلاوت کرنے والے۔ ان فرشتوں کی قسم کھا کر اللہ تعالیٰ نے مضمون یہ بیان فرمایا کہ تمام انسانوں کا معبود ایک ہی ہے۔ متعدد نہیں، جیسا کہ مشرکین بنائےہوئے ہیں۔ عرف عام میں قسم تاکید اور شک دور کرنے کے لئےکھائی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ نے یہاں قسم اسی شک کو دور کرنے کے لئےکھائی ہے جو مشرکین اس کی وحدانیت والوہیت کے بارے میں پھیلاتے ہیں۔ علاوہ ازیں ہر چیز اللہ کی مخلوق اور مملوک ہے، اس لئے وہ جس چیز کو بھی گواہ بنا کر اس کی قسم کھائے، اس کے لئے جائز ہے۔ لیکن انسانوں کےلئے اللہ کے سوا کسی اور کی قسم کھانا بالکل ناجائز اور حرام ہے، کیونکہ قسم میں، جس کی قسم کھائی جاتی ہے، اسے گواہ بنانا مقصود ہوتا ہے۔ اور گواہ اللہ کے سوا کوئی نہیں بن سکتا، کہ عالم الغیب صرف وہی ہے، اس کےسوا کوئی عالم الغیب نہیں۔

Verse 5
آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں اور مَشرقوں کا رب وہی ہے.*
____________________
* مطلب ہے مشارق ومغارب کا رب۔ جمع کا لفظ اس لئے استعمال کیا گیاہے جیسا کہ، بعض کہتے ہیں کہ سال کے دنوں کی تعداد کے برابر مشرق ومغرب ہیں۔ سورج ہر روز ایک مشرق سے نکلتا اور ایک مغرب میں غروب ہوتا ہے اور سورۂ رحمٰن میں مَشْرِقَيْنِ اور مَغْرِبَيْنِ، تثنیہ کے ساتھ ہیں یعنی دو مشرق اور دو مغرب۔ اس سے مراد وہ مشرقین اور مغربین ہیں جن سے سورج گرمی اور سردی میں طلوع وغروب ہوتا ہے یعنی ایک انتہائی آخری مشرق ومغرب اور دوسرا مختصر یا قریب ترین مشرق ومغرب اور جہاں مشرق ومغرب کو مفرد ذکر کیا گیا ہے، اس سے مراد وہ جہت ہے جس سے سورج طلوع یا غروب ہوتا ہے۔ (فتح القدیر)۔

Verse 6
ﭦﭧﭨﭩﭪﭫ
ﭬ
ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا.
Verse 7
ﭭﭮﭯﭰﭱ
ﭲ
اور حفاﻇت کی سرکش شیطان سے.*
____________________
* یعنی آسمان دنیا پر، زینت کے علاوہ، ستاروں کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ سرکش شیاطین سے حفاظت ہو۔ چنانچہ شیطان آسمان پرکوئی بات سننے کے لئے جاتے ہیں تو ستارے ان پر ٹوٹ کر گرتے ہیں جس سے بالعموم شیطان جل جاتے ہیں۔ جیسا کہ اگلی آیات اور احادیث سے واضح ہوتا ہے۔ ستاروں کا ایک تیسرا مقصد رات کی تاریکیوں میں رہنمائی بھی ہے۔ جیسا کہ قرآن میں دوسرے مقام پر بیان فرمایا گیا ہے۔ ان مقاصد سہ گانہ کے علاوہ ستاروں کا اور کوئی مقصد بیان نہیں کیا گیا ہے۔

Verse 8
عالم باﻻ کے فرشتوں (کی باتوں) کو سننے کے لئے وه کان بھی نہیں لگا سکتے، بلکہ ہر طرف سے وه مارے جاتے ہیں.
Verse 9
ﭽﭾﭿﮀﮁ
ﮂ
بھگانے کے لئے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے.
Verse 10
مگر جو کوئی ایک آدھ بات اچک لے بھاگے تو (فوراً ہی) اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگ جاتا ہے.
Verse 11
ان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا (ان کا) جنہیں ہم نے (ان کے علاوه) پیدا کیا*؟ ہم نے (انسانوں) کو لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے.**
____________________
* یعنی ہم نےجو زمین، ملائکہ اور آسمان جیسی چیزیں بنائی ہیں جو اپنے حجم اور وسعت کے لحاظ سے نہایت انوکھی ہیں۔ کیا ان لوگوں کی پیدائش اور دوبارہ ان کو زندہ کرنا، ان چیزوں کی تخلیق سےزیادہ سخت اور مشکل ہے؟ یقیناً نہیں۔
**- یعنی ان کے باپ آدم (عليه السلام) کو تو ہم نے مٹی سے پیدا کیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ انسان آخرت کی زندگی کو اتنا مستبعد کیوں سمجھتے ہیں دراں حالیکہ ان کی پیدائش ایک نہایت ہی حقیر اور کمزور چیز سے ہوئی ہے۔ جب کہ خلقت میں ان سے زیادہ قوی، عظیم اور کامل واتم چیزوں کی پیدائش کا ان کو انکار نہیں۔ (فتح القدیر)۔

Verse 12
ﮙﮚﮛ
ﮜ
بلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں.*
____________________
* یعنی آپ کو تو منکرین آخرت کے انکار پر تعجب ہو رہا ہے کہ اس کے امکان بلکہ وجوب کےاتنے واضح دلائل کے باوجود وہ اسے مان کر نہیں دے رہے اور وہ آپ کے دعوائے قیامت کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ یہ کیوں کر ممکن ہے؟

Verse 13
ﮝﮞﮟﮠ
ﮡ
اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے یہ نہیں مانتے.
Verse 14
ﮢﮣﮤﮥ
ﮦ
اور جب کسی معجزے کو دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں.
Verse 15
ﮧﮨﮩﮪﮫﮬ
ﮭ
اور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے.*
____________________
* یعنی یہ ان کا شیوہ ہے کہ نصیحت قبول نہیں کرتے اور کوئی واضح دلیل یا معجزہ پیش کیا جائے تو استہزا کرتے اور انہیں جادو باور کراتے ہیں۔

Verse 16
کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟
Verse 17
ﯗﯘ
ﯙ
کیا ہم سے پہلے کے ہمارے باپ دادا بھی؟
Verse 18
ﯚﯛﯜﯝ
ﯞ
آپ جواب دیجئے! کہ ہاں ہاں اور تم ذلیل (بھی) ہوں گے.*
____________________
* جس طرح دوسرے مقام پر بھی فرمایا «وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ» (النمل: 87) ”سب اس کی بارگاہ میں ذلیل ہو کر آئیں گے“۔ «إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ» (المؤمن: 60) ”جو لوگ میری عبادت سے انکار کرتے ہیں، عنقریب وہ جہنم میں ذلیل وخوار ہو کر داخل ہوں گے“۔

Verse 19
وه تو صرف ایک زور کی جھڑکی ہے* کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے.**
____________________
* یعنی وہ اللہ کے ایک ہی حکم اور اسرافیل (عليه السلام) کی ایک ہی پھونک (نفخۂ ثانیہ) سے قبروں سے زندہ ہو کر نکل کھڑے ہوں گے۔
**- یعنی ان کے سامنے قیامت کے ہولناک مناظر اور میدان حشر کی سختیاں ہوں گی جنہیں وہ دیکھیں گے۔ نفخے یا چیخ کو زجرہ (ڈانٹ) سے تعبیر کیا، کیونکہ اس سے مقصود ڈانٹ ہی ہے۔

Verse 20
ﯧﯨﯩﯪﯫ
ﯬ
اور کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی یہی جزا (سزا) کا دن ہے.
Verse 21
یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے.*
____________________
* وَيْلٌ کا لفظ ہلاکت کے موقع پر بولا جاتا ہے، یعنی معاینۂ عذاب کے بعد انہیں اپنی ہلاکت صاف نظر آرہی ہوگی اور اس سے مقصود ندامت کا اظہار اور اپنی کوتاہیوں کا اعتراف ہے لیکن اس وقت ندامت اور اعتراف کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اسی لئے ان کےجواب میں فرشتے اور اہل ایمان کہیں گے کہ یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم مانتے نہیں تھے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپس میں ایک دوسرے کو کہیں گے۔

Verse 22
ﻇالموں کو* اور ان کے ہمراہیوں کو** اور (جن) جن کی وه اللہ کے علاوه پرستش کرتے تھے.***
____________________
* یعنی جنہوں نے کفر وشرک اور معاصی کا ارتکاب کیا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہوگا۔
**- اس سے مراد کفر وشرک اور تکذیب رسل کے ساتھی یا بعض کےنزدیک جنات وشیاطین ہیں۔ اور بعض کہتے ہیں کہ وہ بیویاں ہیں جو کفر وشرک میں ان کی ہمنوا تھیں۔
***- مَا، عام ہے، تمام معبودین کو چاہے، وہ مورتیاں ہوں یا اللہ کے نیک بندے، سب کو ان کی تذلیل کے لئے جمع کیا جائے گا۔ تاہم نیک لوگوں کو تو اللہ جہنم سے دور ہی رکھے گا، اور دوسرے معبودوں کو ان کے ساتھ ہی جہنم میں ڈال دیا جائے گا تاکہ وہ دیکھ لیں کہ یہ کسی کو نفع نقصان پہنچانے پر قادر نہیں ہیں۔

Verse 23
(ان سب کو) جمع کرکے انہیں دوزخ کی راه دکھا دو.
Verse 24
ﰆﰇﰈﰉ
ﰊ
اور انہیں ٹھہرا لو*، (اس لئے) کہ ان سے (ضروری) سوال کیے جانے والے ہیں.
____________________
* یہ حکم جہنم میں لے جانے سے قبل ہوگا، کیونکہ حساب کے بعد ہی وہ جہنم میں جائیں گے۔

Verse 25
ﭑﭒﭓﭔ
ﭕ
تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ (اس وقت) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے.
Verse 26
ﭖﭗﭘﭙ
ﭚ
بلکہ وه (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے.
Verse 27
ﭛﭜﭝﭞﭟ
ﭠ
وه ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال وجواب کرنے لگیں گے.
Verse 28
ﭡﭢﭣﭤﭥﭦ
ﭧ
کہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.*
____________________
* اس کا مطلب یہ ہے کہ دین اور حق کے نام سے آتے تھے یعنی باور کراتے تھے کہ یہی اصل دین اور حق ہے۔ اور بعض کے نزدیک مطلب ہے، ہر طرف سے آتے تھے، وَالشِّمَالِ محذوف ہے۔ جس طرح شیطان نے کہا تھا ”میں ان کے آگے، پیچھے سے، ان کے دائیں بائیں سے ہر طرف سے ان کے پاس آؤں گا اور انہیں گمراہ کروں گا“۔ (الأعراف: 17)۔

Verse 29
ﭨﭩﭪﭫﭬ
ﭭ
وه جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایمان والے نہ تھے.*
____________________
- لیڈر کہیں گے کہ ایمان تم اپنی مرضی سے نہیں لائے اور آج ذمے دار ہمیں ٹھہرا رہے ہو؟

Verse 30
اور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے.*
____________________
* تابعین اور متبوعین کی یہ باہمی تکرار قرآن کریم میں کئی جگہ بیان کی گئی ہے۔ ان کی ایک دوسرے کو یہ ملامت عرصۂ قیامت (میدان محشر) میں بھی ہوگی اور جہنم میں جانے کے بعد جہنم کے اندر بھی۔ ملاحظہ ہو۔ المؤمن: 48-47، سبا: 32-31، الاحزاب:68-67، الاعراف:39- 38 وَغَيْرهَا مِنَ الآيَاتِ۔

Verse 31
اب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی یہ بات ﺛابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں.
Verse 32
ﮂﮃﮄﮅ
ﮆ
پس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے.*
____________________
* یعنی جس بات کی پہلے، انہوں نے نفی کی، کہ ہمارا تم پر کون سا زور تھا کہ تمہیں گمراہ کرتے۔ اب اس کا یہاں اعتراف ہے کہ ہاں واقعی ہم نے تمہیں گمراہ کیا تھا۔ لیکن یہ اعتراف اس تنبیہ کے ساتھ کیا کہ ہمیں اس ضمن میں مورد طعن مت بناؤ، اس لئے کہ ہم خود بھی گمراہ ہی تھے، ہم نے تمہیں بھی اپنے جیسا ہی بنانا چاہا اور تم نے آسانی سے ہماری راہ اپنالی۔ جس طرح شیطان بھی اس روز کہے گا۔ «وَمَا كَانَ لِي عَلَيْكُمْ مِنْ سُلْطَانٍ إِلا أَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي فَلا تَلُومُونِي وَلُومُوا أَنْفُسَكُمْ» (إبراهيم: 22)۔

Verse 33
ﮇﮈﮉﮊﮋ
ﮌ
سو اب آج کے دن تو (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں.*
____________________
* اس لئے کہ ان کا جرم بھی مشترکہ ہے، شرک، معصیت اور شر وفساد ان سب کا وطیرہ تھا۔

Verse 34
ﮍﮎﮏﮐ
ﮑ
ہم گناه گاروں کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے ہیں.*
____________________
* یعنی ہر قسم کے گناہ گاروں کے ساتھ ہمارا یہی معاملہ ہے اور اب وہ سب ہمارا عذاب بھگتیں گے۔

Verse 35
یہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے.*
____________________
* یعنی دنیا میں، جب ان سے کہا جاتا تھا کہ جس طرح مسلمانوں نے یہ کلمہ پڑھ کر شرک ومعصیت سے توبہ کر لی ہے، تم بھی یہ پڑھ لو، تاکہ تم دنیا میں بھی مسلمان کے قہر وغضب سےبچ جاؤ اور آخرت میں بھی عذاب الٰہی سے تمہیں دوچار ہونا نہ پڑے، تو وہ تکبر کرتے اور انکار کرتے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) کا فرمان ہے۔ «أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا : لا إِلَه إِلا اللهُ، فَمَنْ قَالَ (لا إِلَه إِلا اللهُ) فَقَدْ عَصَمَ مِنِّي مَالَهُ وَنَفْسَهُ» (متفق عليه، مشكاة، كتاب الإيمان بحواله ابن كثير) ”مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں اس وقت تک لوگوں سے قتال کروں جب تک وہ لا الہ الا اللہ کا اقرار نہ کر لیں۔ جس نے یہ اقرار کر لیا، اس نے اپنی جان اور مال کی حفاظت کر لی“۔

Verse 36
ﮝﮞﮟﮠﮡﮢ
ﮣ
اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟*
____________________
* یعنی انہوں نے نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کو شاعر اور مجنون کہا اور آپ کی دعوت کو جنون (دیوانگی) اور قرآن کو شعر سے تعبیر کیا اور کہا کہ ایک دیوانے کی دیوانگی پر ہم اپنے معبودوں کو کیوں چھوڑ دیں؟ حالانکہ یہ دیوانگی نہیں، فرزانگی تھی، شاعری نہیں، حقیقت تھی اور اس دعوت کے اپنانے میں ان کی ہلاکت نہیں، نجات تھی۔

Verse 37
ﮤﮥﮦﮧﮨ
ﮩ
(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں.*
____________________
* یعنی تم ہمارے پیغمبر کو شاعر اور مجنون کہتے ہو، جب کہ واقعہ یہ ہے کہ وہ جو کچھ لایا اور پیش کر رہا ہے، وہ سچ ہے اور وہی چیز ہے جو اس سے قبل تمام انبیا بھی پیش کرتے رہے ہیں۔ کیا یہ کام کسی دیوانے کا یا کسی شاعر کے تخیلات کا نتیجہ ہو سکتا ہے؟

Verse 38
ﮪﮫﮬﮭ
ﮮ
یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزه) چکھنے والے ہو.
Verse 39
ﮯﮰﮱﯓﯔﯕ
ﯖ
تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے.*
____________________
* یہ جہنمیوں کو اس وقت کہا جائے گا جب وہ کھڑے ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہوں گے اور ساتھ ہی وضاحت کر دی جائے گی کہ یہ ظلم نہیں ہے بلکہ عین عدل ہے کیونکہ یہ سب تمہارے اپنے عملوں کا بدلہ ہے۔

Verse 40
ﯗﯘﯙﯚ
ﯛ
مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے.*
____________________
* یعنی یہ عذاب سے محفوظ ہوں گے، ان کی کوتاہیوں سے بھی درگزر کر دیا جائے گا، اگر کچھ ہوں گی اور ایک ایک نیکی کا اجر انہیں کئی کئی گنا دیا جائے گا۔

Verse 41
ﯜﯝﯞﯟ
ﯠ
انہیں کے لئے مقرره روزی ہے.
Verse 42
ﯡﯢﯣ
ﯤ
(ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے.
Verse 43
ﯥﯦﯧ
ﯨ
نعمتوں والی جنتوں میں.
Verse 44
ﯩﯪﯫ
ﯬ
تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے.
Verse 45
ﯭﯮﯯﯰﯱ
ﯲ
جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا.*
____________________
* كَأْسٌ، شراب کے بھرے ہوئے جام کو اور قدح خالی جام کو کہتے ہیں۔ مَعِينٍ کےمعنی ہیں۔ جاری چشمہ۔ مطلب یہ ہے کہ جاری چشمے کی طرح، جنت میں شراب ہر وقت میسر رہے گی۔

Verse 46
ﯳﯴﯵ
ﯶ
جو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی.*
____________________
* دنیا میں شراب عام طور پر بد رنگ ہوتی ہے، جنت میں وہ جس طرح لذیذ ہوگی خوش رنگ بھی ہوگی۔

Verse 47
نہ اس سے درد سر ہو اور نہ اس کے پینے سے بہکیں.*
____________________
* یعنی دنیا کی شراب کی طرح اس میں قے، سر درد، بدمستی اور بہکنے کا اندیشہ نہیں ہوگا۔

Verse 48
ﯿﰀﰁﰂ
ﰃ
اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی.*
____________________
* بڑی اور موٹی آنکھیں حسن کی علامت ہے یعنی حسین آنکھیں ہوں گی۔

Verse 49
ﰄﰅﰆ
ﰇ
ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے.*
____________________
* یعنی شتر مرغ اپنے پروں کے نیچے چھپائے ہوئے ہوں، جس کی وجہ سے وہ ہوا اور گرد وغبار سے محفوظ ہوں گے۔ کہتے ہیں شتر مرغ کے انڈے بہت خوش رنگ ہوتے ہیں، جو زردی مائل سفید ہوتے ہیں اور ایسا رنگ حسن وجمال کی دنیا میں سب سے عمدہ سمجھا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ تشبیہ، صرف سفیدی میں نہیں ہے بلکہ خوش رنگی اور حسن ورعنائی میں ہے۔

Verse 50
ﰈﰉﰊﰋﰌ
ﰍ
(جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے.*
____________________
* جنتی، جنت میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوئے، دنیا کے واقعات یاد کریں گے اور ایک دوسرے کو سنائیں گے۔

Verse 51
ان میں سے ایک کہنے واﻻ کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا.
Verse 52
ﭑﭒﭓﭔ
ﭕ
جو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کہ کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟*
____________________
* یعنی یہ بات وہ استہزا اور مذاق کے طور پر کہا کرتا تھا، مقصد اس کا یہ تھا کہ یہ تو ناممکن ہے کیا ایسی ناممکن الوقوع بات پر تو یقین رکھتا ہے؟

Verse 53
کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے کیا اس وقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟*
____________________
* یعنی ہمیں زندہ کرکے ہمارا حساب لیاجائے گا اور پھر اس کے مطابق جزا دی جائے گی؟

Verse 54
ﭞﭟﭠﭡ
ﭢ
کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟*
____________________
* یعنی وہ جنتی، اپنے جنت کے ساتھیوں سے کہے گا کہ کیا تم پسند کرتے ہو کہ ذرا جہنم میں جھانک کر دیکھیں، شاید مجھے یہ باتیں کہنے والا وہاں نظر آجائے تو تمہیں بتلاؤں کہ یہ شخص تھا جو یہ باتیں کرتا تھا۔

Verse 55
ﭣﭤﭥﭦﭧ
ﭨ
جھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں (جلتا ہوا) دیکھے گا.
Verse 56
ﭩﭪﭫﭬﭭ
ﭮ
کہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے (بھی) برباد کر دے.
Verse 57
ﭯﭰﭱﭲﭳﭴ
ﭵ
اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا.*
____________________
* یعنی جھانکنے پر اسے جہنم کے وسط میں وہ شخص نظر آجائے گا اور اسے یہ جنتی کہے گا کہ مجھے بھی تو گمراہ کرکے ہلاکت میں ڈالنے لگا تھا، یہ تو مجھ پر اللہ کا احسان ہوا، ورنہ آج میں بھی تیرے ساتھ جہنم میں ہوتا۔

Verse 58
ﭶﭷﭸ
ﭹ
کیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟*
____________________
* جہنمیوں کاحشر دیکھ کر جنتی کے دل میں رشک کا جذبہ مزید بیدار ہو جائے گا اور کہے گا کہ ہمیں جو جنت کی زندگی اور اس کی نعمتیں ملی ہیں، کیا یہ دائمی نہیں؟ اور اب ہمیں موت آنے والی نہیں ہے؟ یہ استفہام تقریری ہے یعنی اب یہ زندگیاں دائمی ہیں، جنتی ہمیشہ جنت میں اور جہنمی ہمیشہ جہنم میں رہیں گے، نہ انہیں موت آئے گی کہ جہنم کے عذاب سے چھوٹ جائیں اور نہ ہمیں، کہ جنت کی نعمتوں سے محروم ہو جائیں، جس طرح حدیث میں آتا ہے کہ موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں جنت اور دوزخ کے درمیان لا کر ذبح کر دیاجائے گا کہ اب کسی کوموت نہیں آئے گی۔

Verse 59
ﭺﭻﭼﭽﭾﭿ
ﮀ
بجز پہلی ایک موت* کے، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں.
____________________
* جو دنیا میں آچکی۔ اب ہمارے لئے موت ہے نہ عذاب۔

Verse 60
ﮁﮂﮃﮄﮅ
ﮆ
پھر تو (ﻇاہر بات ہے کہ) یہ بڑی کامیابی ہے.*
____________________
* اس لئے کہ جہنم سے بچ جانے اور جنت کی نعمتوں کا مستحق قرار پا جانے سے بڑھ کر اور کیا کامیابی ہوگی؟

Verse 61
ﮇﮈﮉﮊ
ﮋ
ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے.*
____________________
* یعنی اس جیسی نعمت اور اس جیسے فضل عظیم ہی کے لئے محنت کرنے والوں کو محنت کرنی چاہئے، اس لئے کہ یہی سب سے نفع بخش تجارت ہے۔ نہ کہ دنیا کے لئے جو عارضی ہے۔ اور خسارے کا سودا ہے۔

Verse 62
ﮌﮍﮎﮏﮐﮑ
ﮒ
کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟*
____________________
* زَقُّومٌ، تَزَقُّمٌ سے مشتق ہے، جس کےمعنی بدبودار اور کریہ چیز کے نگلنے کے ہیں۔ اس درخت کا پھل بھی کھانا اہل جہنم کے لئےسخت ناگوار ہوگا۔ کیوں کہ یہ سخت بدبو دار، کڑوا اور نہایت کریہ ہوگا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ دنیا کے درختوں میں سے ہے اور عربوں میں متعارف ہے، یہ قطرب درخت ہے جو تہامہ میں پایا جاتا ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ یہ کوئی دنیاوی درخت نہیں ہے، اہل دنیا کے لئے یہ غیر معروف ہے۔ (فتح القدیر) لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔ اور یہ وہی درخت ہے جسے اردو میں سینڈھ یا تھوہر کہتے ہیں۔

Verse 63
ﮓﮔﮕﮖ
ﮗ
جسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے.*
____________________
* آزمائش، اس لئے کہ اس کا پھل کھانا بجائے خود ایک بہت بڑی آزمائش ہے۔ بعض نے اسے اس اعتبار سے آزمائش کہا کہ اس کے وجود کا انہوں نے انکار کیا کہ جہنم میں جب ہر طرف آگ ہی آگ ہوگی تو وہاں درخت کس طرح موجود رہ سکتا ہے؟ یہاں ظالمین سے مراد وہ اہل جہنم ہیں جن پر جہنم واجب ہوگی۔

Verse 64
ﮘﮙﮚﮛﮜﮝ
ﮞ
بے شک وه درخت جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے.*
____________________
* یعنی اس کی جڑ جہنم کی گہرائی میں ہوگی البتہ اس کی شاخیں ہر طرف پھیلی ہوئی ہوں گی۔

Verse 65
ﮟﮠﮡﮢ
ﮣ
جس کے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں.*
____________________
* اسے شناعت وقباحت میں شیطانوں کےسروں سے تشبیہ دی، جس طرح اچھی چیز کے بارے میں کہتے ہیں گویا کہ وہ فرشتہ ہے۔

Verse 66
ﮤﮥﮦﮧﮨﮩ
ﮪ
(جہنمی) اسی درخت سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے.*
____________________
* یہ انہیں نہایت کراہت سے کھانا پڑے گا جس سے ظاہر بات ہے پیٹ بوجھل ہی ہوں گے۔

Verse 67
پھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی.*
____________________
* یعنی کھانے کے بعد انہیں پانی کی طلب ہوگی تو کھولتا ہوا گرم پانی انہیں دیا جائے گا، جس کے پینے سے ان کی انتڑیاں کٹ جائیں گی۔ (سورۂ محمد: 15)۔

Verse 68
ﯔﯕﯖﯗﯘ
ﯙ
پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا.*
____________________
* یعنی زقوم کےکھانے اور گرم پانی کے پینے کے بعد انہیں دوبارہ جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔

Verse 69
ﯚﯛﯜﯝ
ﯞ
یقین مانو! کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو بہکا ہوا پایا.
Verse 70
ﯟﯠﯡﯢ
ﯣ
اور یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے.*
____________________
* یہ جہنم کی مذکورہ سزاوں کی علت ہے کہ اپنے باپ دادوں کو گمراہی پر پانے کے باوجود یہ انہی کے نقش قدم پر چلتے رہے اور دلیل وحجت کے مقابلے میں تقلید کو اپنائے رکھا، إِهْرَاعٌ إِسْرَاعٌ کے معنی میں ہے یعنی دوڑنا اور نہایت شوق سے اور لپک کر پکڑنا اور اختیار کرنا۔

Verse 71
ﯤﯥﯦﯧﯨ
ﯩ
ان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں.*
____________________
* یعنی یہی گمراہ نہیں ہوئے۔ ان سے پہلے لوگ بھی اکثر گمراہی ہی کےراستے پر چلنے والے تھے۔

Verse 72
ﯪﯫﯬﯭ
ﯮ
جن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے.*
____________________
* یعنی ان سے پہلے لوگوں میں۔ انہوں نے حق کا پیغام پہنچایا اور عدم قبول کی صورت میں انہیں اللہ کے عذاب سے ڈرایا، لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہوا نتیجتاً انہیں تباہ کر دیا گیا، جیسا کہ اگلی آیت میں ان کے عبرت ناک انجام کی طرف اشارہ فرمایا۔

Verse 73
ﯯﯰﯱﯲﯳ
ﯴ
اب تو دیکھ لے کہ جنہیں دھمکایا گیا تھا ان کا انجام کیسا کچھ ہوا.
Verse 74
ﯵﯶﯷﯸ
ﯹ
سوائے اللہ کے برگزیده بندوں کے.*
____________________
* یعنی عبرت ناک انجام سے صرف وہ محفوظ رہے جن کو اللہ نے ایمان وتوحید کی توفیق سے نواز کر بچا لیا۔ مُخْلِصِينَ، وہ لوگ جو عذاب سے بچے رہے، مُنْذَرِينَ (تباہ ہونے والی قوموں) کے اجمالی ذکر کے بعد اب چند مُنْذِرِينَ (پیغمبروں) کاذکر کیا جا رہا ہے۔

Verse 75
ﯺﯻﯼﯽﯾ
ﯿ
اور ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں.*
____________________
* یعنی ساڑھے نو سو سال کی تبلیغ کے باوجود جب قوم کی اکثریت نے ان کی تکذیب ہی کی اور انہوں نے محسوس کر لیا کہ ایمان لانے کی کوئی امید نہیں ہے تو اپنے رب کو پکارا«فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ» (سورة القمر: 10) ”یا اللہ میں مغلوب ہوں، میری مدد فرما“۔ چنانچہ ہم نے نوح (عليه السلام) کی دعا قبول کی اور ان کی قوم کو طوفان بھیج کر ہلاک کر دیا۔

Verse 76
ﰀﰁﰂﰃﰄ
ﰅ
ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو* اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.
____________________
* أَهْلٌ سے مراد، حضرت نوح (عليه السلام) پر ایمان لانے والے ہیں، جن میں ان کے گھر کے افراد بھی ہیں جو مومن تھے۔ بعض مفسرین نے ان کی کل تعداد 8۔ بتلائی ہے۔ اس میں آپ کی بیوی اور ایک لڑکا شامل نہیں، جو مومن نہیں تھے، وہ بھی طوفان میں غرق ہو گئے۔ کرب عظیم (زبردست مصیبت) سے مراد وہی سیلاب عظیم ہے جس میں یہ قوم غرق ہوئی۔

Verse 77
ﭑﭒﭓﭔ
ﭕ
اور اس کی اوﻻد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی.*
____________________
* اکثر مفسرین کے قول کے مطابق حضرت نوح (عليه السلام) کے تین بیٹے تھے۔ حام، سام، یافث۔ انہی سے بعد کی نسل انسانی چلی۔ اسی لئے حضرت نوح (عليه السلام) کو آدم ثانی بھی کہا جاتا ہے یعنی آدم (عليه السلام) کی طرح، آدم (عليه السلام) کے بعد یہ دوسرے ابوالبشر ہیں۔ سام کی نسل سے عرب، فارس، روم اور یہود ونصاریٰ ہیں۔ حام کی نسل سےسوڈان (مشرق سے مغرب تک) یعنی سندھ، ہند، نوب، زنج، حبشہ قبط اور بربر وغیرہم ہیں اور یافث کی نسل سے صقالبہ، ترک، خزر اور یاجوج ماجوج وغیرہم ہیں۔ (فتح القدیر) وَاللهُ أَعْلَمُ۔

Verse 78
ﭖﭗﭘﭙ
ﭚ
اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا.*
____________________
* یعنی قیامت تک آنے والے اہل ایمان میں ہم نے نوح (عليه السلام) کا ذکر خیر باقی چھوڑ دیا ہے اور وہ سب نوح (عليه السلام) پر سلام بھیجتے ہیں اور بھیجتے رہیں گے۔

Verse 79
ﭛﭜﭝﭞﭟ
ﭠ
نوح (علیہ السلام) پر تمام جہانوں میں سلام ہو
Verse 80
ﭡﭢﭣﭤ
ﭥ
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.*
____________________
* یعنی جس طرح نوح (عليه السلام) کی دعا قبول کرکے، ان کی ذریت کو باقی رکھ اور پچھلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھ کے ہم نے نوح (عليه السلام) کو عزت وتکریم بخشی۔ اسی طرح جو بھی اپنے اقوال وافعال میں محسن اور اس باب میں راسخ اور معروف ہوگا، اس کے ساتھ بھی ہم ایسا معاملہ کریں گے۔

Verse 81
ﭦﭧﭨﭩ
ﭪ
وه ہمارے ایمان والے بندوں میں سے تھا.
Verse 82
ﭫﭬﭭ
ﭮ
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا.
Verse 83
ﭯﭰﭱﭲﭳ
ﭴ
اور اس (نوح علیہ السلام کی) تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام بھی) تھے.*
____________________
* شِيعَةٌ کے معنی گروہ اور پیروکار کے ہیں۔ یعنی ابراہیم (عليه السلام) بھی اہل دین واہل توحید کے اسی گروہ سے ہیں جن کو نوح (عليه السلام) ہی کی طرح انابت الی اللہ کی توفیق خاص نصیب ہوئی۔

Verse 84
ﭵﭶﭷﭸﭹ
ﭺ
جبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل ﻻئے.
Verse 85
ﭻﭼﭽﭾﭿﮀ
ﮁ
انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کیا پوج رہے ہو؟
Verse 86
ﮂﮃﮄﮅﮆ
ﮇ
کیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟*
____________________
* یعنی اپنی طرف سے ہی جھوٹ گھڑ کے کہ یہ معبود ہیں، تم اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہو، دراں حالیکہ یہ پتھر اور مورتیاں ہیں۔

Verse 87
ﮈﮉﮊﮋ
ﮌ
تو یہ (بتلاؤ کہ) تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟*
____________________
- یعنی اتنی قبیح حرکت کرنے کے باوجودکیا وہ تم پر ناراض نہیں ہوگا اور تمہیں سزا نہیں دے گا۔

Verse 88
ﮍﮎﮏﮐ
ﮑ
اب ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک نگاه ستاروں کی طرف اٹھائی.
Verse 89
ﮒﮓﮔ
ﮕ
اور کہا میں تو بیمار ہوں.*
____________________
* آسمان پر غور وفکر کے لئے دیکھا جیسا کہ بعض لوگ ایسا کرتے ہیں۔ یا اپنی قوم کے لوگوں کو مغالطے میں ڈالنے کے لئے ایسا کیا، جو کہ ستاروں کی گردش کو حوادث زمانہ میں موثر مانتے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت کا ہے کہ جب ان کی قوم کا وہ دن آیا، جسے وہ باہر جا کر بطور عید اور قومی تہوار منایا کرتی تھی۔ قوم نے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ لیکن ابراہیم (عليه السلام) تنہائی اور موقعے کی تلاش میں تھے، تاکہ ان کے بتوں کا تیاپانچہ کیا جا سکے۔ چنانچہ انہوں نے یہ موقع غنیمت جانا کہ کل ساری قوم باہر میلے میں چلی جائے گی تو میں اپنا منصوبہ بروئے کار لے آؤں گا۔ اور کہہ دیا کہ میں بیمار ہوں یا آسمانوں کی گردش بتلاتی ہے کہ میں بیمار ہونے والا ہوں۔ یہ بات بالکل جھوٹی تو نہیں تھی، ہر انسان کچھ نہ کچھ بیمار ہوتا ہی ہے، علاوہ ازیں قوم کا شرک حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے دل کا ایک مستقل روگ تھا، جسے دیکھ کر وہ کڑھتے رہتے تھے۔ یوں حضرت ابراہیم (عليه السلام) نے تعریض اور توریے کا اظہار فرمایا جو اگرچہ جھوٹ نہیں ہوتا لیکن مخاطب اس کے متبادر مفہوم سے مغالطے کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس لئے حدیث ثلاث کذبات میں اسے جھوٹ سے تعبیر کیا گیا ہے، جیسا کہ اس کی ضروری تفصیل سورۂ انبیاء: 63 میں گزر چکی ہے۔

Verse 90
ﮖﮗﮘ
ﮙ
اس پر وه سب اس سے منھ موڑے ہوئے واپس چلے گئے.
Verse 91
ﮚﮛﮜﮝﮞﮟ
ﮠ
آپ (چﭗ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟*
____________________
* یعنی جو حلویات بطور تبرک وہاں پڑی ہوئی تھیں، وہ انہیں کھانے کے لئے پیش کیں، جو ظاہر بات ہے انہیں نہ کھانی تھیں نہ کھائیں بلکہ وہ جواب دینے پر بھی قادر نہ تھے، اس لئے جواب بھی نہیں دیا۔

Verse 92
ﮡﮢﮣﮤ
ﮥ
تمہیں کیا ہو گیا کہ بات تک نہیں کرتے ہو.
Verse 93
ﮦﮧﮨﮩ
ﮪ
پھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے.*
____________________
* رَاغَ کے معنی ہیں، مَالَ، ذَهَبَ، أَقْبَلَ، یہ سب متقارب المعنی ہیں، ان کی طرف متوجہ ہوئے ضَرْبٌ بِالْيَمِينِ کا مطلب ہے ان کو زور سے مار مار کر توڑ ڈالنا۔

Verse 94
ﮫﮬﮭ
ﮮ
وه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ* ہوئے.
____________________
* يَزِفُّونَ، يُسْرِعُونَ، یسرعون کے معنی میں ہے، دوڑتے ہوئے آئے۔ یعنی جب میلے سے آئے تو دیکھا کہ ان کے معبود ٹوٹے پھوٹے پڑے ہیں تو فوراً ان کا ذہن ابراہیم (عليه السلام) کی طرف گیا، کہ یہ کام اسی نے کیا ہوگا، جیسا کہ سورۂ انبیاء میں تفصیل گزر چکی ہے چنانچہ انہیں پکڑ کر عوام کی عدالت میں لے آئے۔ وہاں حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو اس بات کا موقع مل گیا کہ وہ ان پر ان کی بے عقلی اور ان کے معبودوں کی بے اختیاری واضح کریں۔

Verse 95
ﮯﮰﮱﯓ
ﯔ
تو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو.
Verse 96
ﯕﯖﯗﯘ
ﯙ
حاﻻنکہ تمہیں اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے.*
____________________
* یعنی وہ مورتیاں اور تصویریں بھی جنہیں تم اپنے ہاتھوں سے بناتے اور انہیں معبود سمجھتے ہو، یا مطلق تمہارا عمل جو بھی تم کرتے ہو، ان کا خالق بھی اللہ ہے۔ اس سے واضح ہے کہ بندوں کے افعال کا خالق اللہ ہی ہے، جیسا کہ اہل سنت کا عقیدہ ہے۔

Verse 97
وه کہنے لگے اس کے لئے ایک مکان بناؤ اور اس (دہکتی ہوئی) آگ میں اسے ڈال دو.
Verse 98
ﯢﯣﯤﯥﯦ
ﯧ
انہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہی کو نیچا کر دیا.*
____________________
* یعنی آگ کو گلزار بنا کر ان کے مکرو حیلے کو ناکام بنا دیا، پس پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندوں کی چارہ سازی فرماتا ہے، اور آزمائش کو عطا میں اور شر کو خیر میں بدل دیتا ہے۔

Verse 99
ﯨﯩﯪﯫﯬﯭ
ﯮ
اور اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میں تو ہجرت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے واﻻ ہوں*۔ وه ضرور میری رہنمائی کرے گا.
____________________
* حضرت ابراہیم (عليه السلام) کا یہ واقعہ بابل (عراق) میں پیش آیا، بالآخر یہاں سے ہجرت کی اور شام چلے گئے اور وہاں جاکر اولاد کے لئےدعا کی۔(فتح القدیر)۔

Verse 100
ﯯﯰﯱﯲﯳ
ﯴ
اے میرے رب! مجھے نیک بخت اوﻻد عطا فرما.
Verse 101
ﯵﯶﯷ
ﯸ
تو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی.*
____________________
* حَلِيمٍ کہہ کر اشارہ فرما دیا کہ بچہ بڑا ہو کر بردبار ہوگا۔

Verse 102
پھر جب وه (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے*، تو اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میرے پیارے بچے! میں خواب میں اپنے آپ کو تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اب تو بتا کہ تیری کیا رائے ہے**؟ بیٹے نے جواب دیا کہ ابا! جو حکم ہوا ہے اسے بجا ﻻئیے انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے.
____________________
* یعنی دوڑ دھوپ کےلائق ہوگیا یا بلوغت کے قریب پہنچ گیا، بعض کہتے ہیں کہ اس وقت یہ بچہ 13 سال کا تھا۔
**- پیغمبر کا خواب، وحی اور حکم الٰہی ہی ہوتا ہے۔جس پر عمل ضروری ہوتا ہے۔ بیٹے سے مشورے کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ بیٹا بھی امتثال امر الہٰی کے لئے کس حد تک تیار ہے۔

Verse 103
ﭑﭒﭓﭔ
ﭕ
غرض جب دونوں مطیع ہوگئے اور اس نے (باپ نے) اس کو (بیٹے کو) پیشانی* کے بل گرا دیا.
____________________
* ہر انسان کے منہ (چہرے) پر دو جبینیں (دائیں اور بائیں) ہوتی ہیں اور درمیان میں پیشانی (جَبْهَةٌ) اس لئے لِلْجَبِينِ کا زیادہ صحیح ترجمہ (کروٹ پر) ہے یعنی اس طرح کروٹ پر لٹا لیا، جس طرح جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ پر لٹایا جاتا ہے۔ (پیشانی یا منہ کے بل لٹانے کاﹿ ترجمہ اس لئے کیا جاتا ہے کہ مشہور ہے حضرت اسماعیل (عليه السلام) نے وصیت کی کہ انہیں اس طرح لٹایا جائے کہ چہرہ سامنے نہ رہے جس سے پیار وشفقت کا جذبہ امر الہٰی پر غالب آنےکا امکان نہ رہے۔

Verse 104
ﭖﭗﭘ
ﭙ
تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم!
Verse 105
یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا*، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.
____________________
* یعنی دل کےپورےارادے سے بچے کو ذبح کرنے کے لئے زمین پر لٹا دینے سے ہی تو نے اپنا خواب سچا کر دکھایا ہے، کیونکہ اس سے واضح ہو گیا کہ اللہ کے حکم کے مقابلے میں تجھے کوئی چیز بھی عزیز تر نہیں ہے، حتیٰ کہ اکلوتا بیٹا بھی۔

Verse 106
ﭣﭤﭥﭦﭧ
ﭨ
درحقیقت یہ کھلا امتحان تھا.*
____________________
* یعنی لاڈلے بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم، یہ ایک بڑی آزمائش تھی جس میں تو سرخرو رہا۔

Verse 107
ﭩﭪﭫ
ﭬ
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا.*
____________________
* یہ بڑا ذبیحہ ایک مینڈھا تھا جو اللہ تعالیٰ نے جنت سے حضرت جبرائیل (عليه السلام) کے ذریعے سے بھیجا۔ (ابن کثیر) اسماعیل (عليه السلام) کی جگہ اسے ذبح کیا گیا اور پھر اس سنت ابراہمی کو قیامت تک قرب الہٰی کے حصول کے لئے ایک ذریعہ اور عیدالاضحیٰ کا سب سے پسندیدہ عمل قرار دے دیا گیا۔

Verse 108
ﭭﭮﭯﭰ
ﭱ
اور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا.
Verse 109
ﭲﭳﭴ
ﭵ
ابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو.
Verse 110
ﭶﭷﭸ
ﭹ
ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.
Verse 111
ﭺﭻﭼﭽ
ﭾ
بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا.
Verse 112
ﭿﮀﮁﮂﮃ
ﮄ
اور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا.*
____________________
* حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے مذکورہ واقعے کے بعد اب ایک بیٹے اسحاق (عليه السلام) کی اور اس کے نبی ہونے کی خوش خبری دینے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے جس بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم دیا گیا تھا، وہ اسماعیل (عليه السلام) تھے۔ جو اس وقت ابراہیم (عليه السلام) کے اکلوﺗے بیٹے تھے، اسحاق (عليه السلام) کی ولادت ان کے بعد ہوئی ہے۔ مفسرین کے درمیان اس کی بابت اختلاف ہے کہ ذبیح کون ہے، اسماعیل (عليه السلام) یا اسحاق (عليه السلام) ؟ امام ابن جریر نے حضرت اسحاق (عليه السلام) کو اور ابن کثیر اور اکثر مفسرین نے حضرت اسماعیل (عليه السلام) کو ذبیح قرار دیا ہے اور یہی بات صحیح ہے۔ امام شوکانی نے اس میں توقف اختیار کیا ہے۔ (تفصیل کے لئے دیکھئے تفسیر فتح القدیر اور تفسیر ابن کثیر)۔

Verse 113
اور ہم نے ابراہیم واسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں*، اور ان دونوں کی اوﻻد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ﻇلم کرنے والے ہیں.**
____________________
* یعنی ان دونوں کی اولاد کو بہت پھیلایا اور انبیا ورسل کی زیادہ تعداد انہی کی نسل سے ہوئی۔ حضرت اسحاق (عليه السلام) کے بیٹے یعقوب (عليه السلام) ہوئے، جن کے بارہ بیٹوں سے بنی اسرائیل کے 12 قبیلے بنے اور ان سے بنی اسرائیل کی قوم بڑھی اور پھیلی اور اکثر انبیا ان ہی میں سے ہوئے۔ حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے دوسرے بیٹے اسماعیل (عليه السلام) سے عربوں کی نسل چلی اور ان میں آخری پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) ہوئے۔
**- شرک ومعصیت اور ظلم وفساد کا ارتکاب کرکے۔ خاندان ابراہیمی میں برکت کے باوجود نیک وبد کے ذکر سے اس طرف اشارہ کر دیا کہ خاندان اور آبا کی نسبت، اللہ کے ہاں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ وہاں تو ایمان اور عمل صالح کی اہمیت ہے۔ یہود ونصاریٰ اگرچہ حضرت اسحاق (عليه السلام) کی اولاد سے ہیں۔ اسی طرح مشرکین عرب حضرت اسماعیل (عليه السلام) کی اولاد سے ہیں۔ لیکن ان کے جو اعمال ہیں وہ کھلی گمراہی یا شرک ومعصیت پر مبنی ہیں۔ اس لئے یہ اونچی نسبتیں ان کے لئے عمل کا بدل نہیں ہو سکتیں۔

Verse 114
ﮑﮒﮓﮔﮕ
ﮖ
یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) پر بڑا احسان کیا.*
____________________
* یعنی انہیں نبوت ورسالت اور دیگر انعامات سے نوازا۔

Verse 115
ﮗﮘﮙﮚﮛ
ﮜ
اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دے دی.*
____________________
* یعنی فرعون کی غلامی اور اس کے ظلم واستبداد سے۔

Verse 116
ﮝﮞﮟﮠ
ﮡ
اور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے.
Verse 117
ﮢﮣﮤ
ﮥ
اور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی.
Verse 118
ﮦﮧﮨ
ﮩ
اور انہیں سیدھے راستہ پرقائم رکھا.
Verse 119
ﮪﮫﮬﮭ
ﮮ
اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی.
Verse 120
ﮯﮰﮱﯓ
ﯔ
کہ موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر سلام ہو.
Verse 121
ﯕﯖﯗﯘ
ﯙ
بے شک ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلے دیا کرتے ہیں.
Verse 122
ﯚﯛﯜﯝ
ﯞ
یقیناً یہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے.
Verse 123
ﯟﯠﯡﯢ
ﯣ
بے شک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے*
____________________
* یہ حضرت ہارون (عليه السلام) کی اولاد میں سے ایک اسرائیلی نبی تھے۔ یہ جس علاقے میں بھیجے گئے تھے اس کا نام بعلبک تھا، بعض کہتے ہیں اس جگہ کا نام سامرہ ہے جوفلسطین کا مغربی وسطی علاقہ ہے۔ یہاں کے لوگ بعل نامی بت کے پجاری تھے۔(بعض کہتے ہیں یہ دیوی کا نام تھا)۔

Verse 124
ﯤﯥﯦﯧﯨ
ﯩ
جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟*
____________________
* یعنی اس کے عذاب اور گرفت سے، کہ اسے چھوڑ کر تم غیر اللہ کی عبادت کرتے ہو۔

Verse 125
ﯪﯫﯬﯭﯮ
ﯯ
کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟
Verse 126
ﯰﯱﯲﯳﯴ
ﯵ
اللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے.*
____________________
* یعنی اس کی عبادت وپرستش کرتے ہو، اس کے نام کی نذر نیاز دیتے اور اس کو حاجت روا سمجھتے ہو، جو پتھر کی مورتی ہے اور جو ہر چیز کا خالق اور اگلوں پچھلوں سب کا رب ہے، اس کو تم نے فراموش کر رکھا ہے۔

Verse 127
ﭑﭒﭓ
ﭔ
لیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وه ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے* جائیں گے.
____________________
* یعنی توحید وایمان سے انکار کی پاداش میں جہنم کی سزا بھگتیں گے۔

Verse 128
ﭕﭖﭗﭘ
ﭙ
سوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے.
Verse 129
ﭚﭛﭜﭝ
ﭞ
ہم نے (الیاس علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا.
Verse 130
ﭟﭠﭡﭢ
ﭣ
کہ الیاس پر سلام ہو.*
____________________
* الیاسین، الیاس (عليه السلام) ہی کا ایک تلفظ ہے، جیسے طور سینا کو طور سینین بھی کہتے ہیں۔ حضرت الیاس (عليه السلام) کو دوسری کتابوں میں (ایلیا) بھی کہا گیا ہے۔

Verse 131
ﭤﭥﭦﭧ
ﭨ
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.*
Verse 132
ﭩﭪﭫﭬ
ﭭ
بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے.*
____________________
* قرآن نے نبیوں اور رسولوں کا ذکر کرکے، ان کے لئے اکثر جگہ پر الفاظ استعمال کیے ہیں کہ وہ ہمارے مومن بندوں میں سےتھا۔ جس سےدو مقصد ہیں۔ ایک ان کے اخلاق وکردار کی رفعت کا اظہار جو ایمان کا لازمی جز ہے۔ تاکہ ان لوگوں کی تردید ہو جائے جو بہت سے پیغمبروں کے بارے میں اخلاقی کمزوریوں کا اثبات کرتے ہیں، جیسے تورات وانجیل کے موجودہ نسخوں میں متعدد پیغمبروں کے بارے میں ایسے من گھڑت قصے کہانیاں درج ہیں۔ دوسرا مقصد ان لوگوں کی تردید ہے جو بعض انبیا کی شان میں غلو کرکے ان کے اندر الہی صفات واختیارات ثابت کرتے ہیں۔ یعنی وہ پیغمبر ضرور تھے لیکن تھے بہرحال اللہ کے بندے اور اس کے غلام نہ کہ الٰہ یا اس کے جز یا اس کے شریک۔

Verse 133
ﭮﭯﭰﭱ
ﭲ
بیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے.
Verse 134
ﭳﭴﭵﭶ
ﭷ
ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی.
Verse 135
ﭸﭹﭺﭻ
ﭼ
بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی.*
____________________
* اس سے مراد حضرت لوط (عليه السلام) کی بیوی ہے جو کافرہ تھی، یہ اہل ایمان کے ساتھ بستی سے باہر نہیں گئی تھی، کیونکہ اسےاپنی قوم کے ساتھ ہلاک ہونا تھا، چنانچہ وہ بھی ہلاک کر دی گئی۔

Verse 136
ﭽﭾﭿ
ﮀ
پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا.
Verse 137
ﮁﮂﮃﮄ
ﮅ
اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو.
Verse 138
ﮆﮇﮈﮉ
ﮊ
اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟*
____________________
* یہ اہل مکہ سے خطاب ہے جو تجارتی سفر میں ان تباہ شدہ علاقوں سے آتے جاتے، گزرتے تھے۔ ان کو کہا جا رہا ہے کہ تم صبح کے وقت بھی اور رات کے وقت بھی ان بستیوں سےگزرتے ہو، جہاں اب مردار بحیرہ ہے، جو دیکھنے میں بھی نہایت کریہ ہے اور سخت متعفن اور بدبو دار۔ کیا تم انہیں دیکھ کر یہ بات نہیں سمجھتے کہ تکذیب رسل کی وجہ سے ان کا یہ بدانجام ہوا، تو تمہاری اس روش کا انجام بھی اس سے مختلف کیوں کر ہوگا؟ جب تم بھی وہی کام کر رہے ہو، جو انہوں نے کیا تو پھر اللہ کے عذاب سے کیوں کر محفوظ رہو گے؟

Verse 139
ﮋﮌﮍﮎ
ﮏ
اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے.
Verse 140
ﮐﮑﮒﮓﮔ
ﮕ
جب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر.
Verse 141
ﮖﮗﮘﮙ
ﮚ
پھر قرعہ اندازی ہوئی تو یہ مغلوب ہوگئے.
Verse 142
ﮛﮜﮝﮞ
ﮟ
تو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت* کرنے لگ گئے.
____________________
* حضرت یونس (عليه السلام) عراق کے علاقے نینوی (موجودہ موصل) میں نبی بنا کر بھیجے گئے تھے، یہ آشوریوں کا پایۂ تخت تھا، انہوں نے ایک لاکھ بنو اسرائیلیوں کو قیدی بنایا ہوا تھا، چنانچہ ان کی ہدایت ورہنمائی کے لئے اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف حضرت یونس (عليه السلام) کو بھیجا، لیکن یہ قوم آپ پر ایمان نہیں لائی۔ بالآخر اپنی قوم کو ڈرایا کہ عنقریب تم عذاب الٰہی کی گرفت میں آجاؤ گے۔ عذاب میں تاخیر ہوئی تو اللہ کی اجازت کے بغیر ہی اپنے طور پر وہاں سے نکل گئے اور سمندر پر جا کر ایک کشتی میں سوار ہوگئے۔ اپنے علاقے سے نکل کر جانے کو ایسے لفظ سے تعبیر کیا جس طرح ایک غلام اپنے آقا سے بھاگ کر چلا جاتا ہے۔ کیونکہ آپ بھی اللہ کی اجازت کے بغیر ہی اپنی قوم کو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ کشتی سواروں اور سامانوں سے بھری ہوئی تھی۔ کشتی سمندر کی موجوں میں گھر گئی اور کھڑی ہوگئی۔ چنانچہ اس کا وزن کم کرنے کے لئے ایک آدھ آدمی کو کشتی سے سمندر میں پھینکنے کی تجویزسامنے آئی تاکہ کشتی میں سوار دیگر انسانوں کی جانیں بچ جائیں۔ لیکن یہ قربانی دینے کے لئے کوئی تیار نہیں تھا۔ اس لئے قرعہ اندازی کرنی پڑی، جس میں حضرت یونس (عليه السلام) کا نام آیا۔ اور وہ مغلوبین میں سے ہو گئے، یعنی طوعاً وکرھاً اپنے کو بھاگے ہوئے غلام کی طرح سمندر کی موجوں کے سپرد کرنا پڑا۔ ادھر اللہ تعالیٰ نے مچھلی کو حکم دیا کہ وہ انہیں ثابت نگل لے اور یوں حضرت یونس (عليه السلام) اللہ کے حکم سے مچھلی کے پیٹ میں چلے گئے۔

Verse 143
ﮠﮡﮢﮣﮤ
ﮥ
پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے.
Verse 144
ﮦﮧﮨﮩﮪﮫ
ﮬ
تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.*
____________________
* یعنی توبہ واستغفار اور اللہ کی تسبیح بیان نہ کرتے، جیسا کہ انہوں نے «لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ» (الأنبياء: 87) کہا تو قیامت تک وہ مچھلی کے پیٹ میں ہی رہتے۔

Verse 145
ﮭﮮﮯﮰﮱ
ﯓ
پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے.*
____________________
* جیسے ولادت کے وقت بچہ یا جانور کا چوزہ ہوتا ہے، مضمحل، کمزور اور ناتواں۔

Verse 146
ﯔﯕﯖﯗﯘ
ﯙ
اور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت* ہم نے اگا دیا.
____________________
* يَقْطِين ہر اس بیل کو کہتے ہیں جو اپنے تنے پر کھڑی نہیں ہوتی، جیسے لوکی، کدو وغیرہ کی بیل۔ یعنی اس چٹیل میدان میں جہاں کوئی درخت تھا نہ عمارت۔ ایک سایہ دار بیل اگا کر ہم نے ان کی حفاظت فرمائی۔

Verse 147
ﯚﯛﯜﯝﯞﯟ
ﯠ
اور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیاده آدمیوں کی طرف بھیجا.
Verse 148
ﯡﯢﯣﯤ
ﯥ
پس وه ایمان ﻻئے*، اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش وعشرت دی.
____________________
* ان کے ایمان لانے کی کیفیت کا بیان سورۂ یونس 98 میں گزر چکا ہے۔

Verse 149
ﯦﯧﯨﯩﯪ
ﯫ
ان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟
Verse 150
ﯬﯭﯮﯯﯰﯱ
ﯲ
یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنﺚ پیدا کیا.*
____________________
* یعنی فرشتوں کو جویہ اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے ہیں تو کیا جب ہم نےفرشتے پیدا کیے تھے، یہ اس وقت وہاں موجود تھے اور انہوں نے فرشتوں کے اندر عورتوں والی خصوصیات کا مشاہدہ کیا تھا۔

Verse 151
ﯳﯴﯵﯶﯷ
ﯸ
آگاه رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی افترا پردازی سے کہہ رہے ہیں.
Verse 152
ﯹﯺﯻﯼ
ﯽ
کہ اللہ تعالی کی اوﻻد ہے۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں.
Verse 153
ﯾﯿﰀﰁ
ﰂ
کیا اللہ تعالی نے اپنے لیے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی.*
____________________
* جب کہ یہ خود اپنے لئے بیٹیاں نہیں، بیٹے پسند کرتے ہیں۔

Verse 154
ﭑﭒﭓﭔ
ﭕ
تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟
Verse 155
ﭖﭗ
ﭘ
کیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟*
____________________
* کہ اگر اللہ کی اولاد ہوتی تو ذکور ہوتی، جس کو تم بھی پسند کرتے اور بہتر سمجھتے ہو، نہ کہ بیٹیاں، جو تمہاری نظروں میں کمتر اور حقیر ہیں۔

Verse 156
ﭙﭚﭛﭜ
ﭝ
یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے.
Verse 157
ﭞﭟﭠﭡﭢ
ﭣ
تو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ.*
____________________
* یعنی عقل تو اس عقیدے کی صحت کو تسلیم نہیں کرتی کہ اللہ کی اولاد ہے اور وہ بھی مونث، چلو کوئی نقلی دلیل ہی دکھا دو، کوئی کتاب جو اللہ نے اتاری ہو، اس میں اللہ کی اولاد کا اعتراف یا حوالہ ہو؟

Verse 158
اور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی* ہے، اور حاﻻنکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وه (اس عقیده کے لوگ عذاب کے سامنے) پیش کیے جائیں گے.**
____________________
* یہ اشارہ ہے مشرکین کے اس عقیدے کی طرف کہ اللہ نےجنات کے ساتھ رشتہ ازدواج قائم کیا، جس سے لڑکیاں پیدا ہوئیں۔ یہی بنات اللہ، فرشتے ہیں۔ یوں اللہ تعالیٰ اور جنوں کے درمیان قرابت داری (سسرالی رشتہ) قائم ہوگیا۔
**- حالانکہ یہ بات کیوں کر صحیح ہو سکتی ہے؟ اگر ایسا ہوتا تو اللہ تعالیٰ جنات کو عذاب میں کیوں ڈالتا؟ کیا وہ اپنی قرابت داری کا لحاظ نہ کرتا؟ اور اگر ایسا نہیں ہے بلکہ خود جنات بھی جانتے ہیں کہ انہیں عقاب وعذاب الٰہی بھگتنے کے لئے ضرور جہنم میں جانا ہوگا، تو پھر اللہ اور جنوں کے درمیان قرابت داری کس طرح ہو سکتی ہے؟

Verse 159
ﭰﭱﭲﭳ
ﭴ
جو کچھ یہ (اللہ کے بارے میں) بیان کر رہے ہیں اس سے اللہ تعالیٰ بالکل پاک ہے.
Verse 160
ﭵﭶﭷﭸ
ﭹ
سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے.*
____________________
* یعنی یہ اللہ کے بارے میں ایسی باتیں نہیں کہتے جن سے وہ پاک ہے۔ یہ مشرکین ہی کا شیوہ ہے۔ یا یہ مطلب ہے کہ جہنم میں جنات اور مشرکین ہی حاضر کیے جائیں گے، اللہ کے مخلص (چنے ہوئے) بندے نہیں۔ ان کے لئے تو اللہ نےجنت تیار کر رکھی ہے۔ اس صورت میں یہ لَمُحْضَرُون سے استثنا ہے اور تسبیح جملہ معترضہ ہے۔

Verse 161
ﭺﭻﭼ
ﭽ
یقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل).
Verse 162
ﭾﭿﮀﮁ
ﮂ
کسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے.
Verse 163
ﮃﮄﮅﮆﮇ
ﮈ
بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے.*
____________________
* یعنی تم اور تمہارے معبودان باطلہ کسی کو گمراہ کرنے پر قادر نہیں ہیں، سوائے ان کے جو اللہ کے علم میں پہلے ہی جہنمی ہیں۔ اور اسی وجہ سے وہ کفر وشرک پر مصر ہیں۔

Verse 164
ﮉﮊﮋﮌﮍﮎ
ﮏ
(فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے.*
____________________
* یعنی اللہ کی عبادت کے لئے۔ یہ فرشتوں کا قول ہے۔

Verse 165
ﮐﮑﮒ
ﮓ
اور ہم تو (بندگیٴ الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں.
Verse 166
ﮔﮕﮖ
ﮗ
اور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں.*
____________________
* مطلب یہ ہے کہ فرشتے بھی اللہ کی مخلوق اور اس کے خاص بندے ہیں جو ہر وقت اللہ کی عبادت میں اور اس کی تسبیح وتقدیس میں مصروف رہتے ہیں، نہ کہ وہ اللہ کی بیٹیاں ہیں جیسا کہ مشرکین کہتے ہیں۔

Verse 167
ﮘﮙﮚ
ﮛ
کفار تو کہا کرتے تھے.
Verse 168
ﮜﮝﮞﮟﮠﮡ
ﮢ
کہ اگر ہمارے سامنے اگلے لوگوں کا ذکر ہوتا.
Verse 169
ﮣﮤﮥﮦ
ﮧ
تو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے.*
____________________
* ذکر سے مراد کوئی کتاب الٰہی یا پیغمبر ہے۔ یعنی یہ کفار نزول قرآن سے پہلے کہا کرتے تھے کہ ہمارے پاس بھی کوئی آسمانی کتاب ہوتی، جس طرح پہلے لوگوں پر تورات وغیرہ نازل ہوئیں۔ یا کوئی ہادی اور منذر ہمیں وعظ ونصیحت کرنے والا ہوتا، تو ہم بھی اللہ کے خالص بندے بن جاتے۔

Verse 170
ﮨﮩﮪﮫﮬ
ﮭ
لیکن پھر اس قرآن کے ساتھ کفر کر گئے*، پس اب عنقریب جان لیں گے.**
____________________
* یعنی ان کی آرزو کے مطابق جب رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) ہادی بن کر آگئے، قرآن مجید بھی نازل کر دیا گیا تو ان پر ایمان لانے کے بجائے، ان کا انکار کر دیا۔
**- یہ تہدید و وعید ہے کہ اس تکذیب کا انجام عنقریب ان کو معلوم ہو جائے گا۔

Verse 171
ﮮﮯﮰﮱﯓ
ﯔ
اور البتہ ہمارا وعده پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے.
Verse 172
ﯕﯖﯗ
ﯘ
کہ یقیناً وه ہی مدد کیے جائیں گے.
Verse 173
ﯙﯚﯛﯜ
ﯝ
اور ہمارا ہی لشکر غالب (اور برتر) رہے گا.*
____________________
* جیسے دوسرے مقام پر فرمایا، «كَتَبَ اللَّهُ لأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي» (المجادلة: 21)۔

Verse 174
ﯞﯟﯠﯡ
ﯢ
اب آپ کچھ دنوں تک ان سے منھ پھیر لیجئے.*
____________________
* یعنی ان کی باتوں اور ایذاؤں پر صبر کیجئے۔

Verse 175
ﯣﯤﯥ
ﯦ
اور انہیں دیکھتے رہیئے*، اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے.
____________________
* کہ کب ان پر اللہ کا عذاب آتا ہے؟
____________________
* کہ کب ان پر اللہ کا عذاب آتا ہے؟
Verse 176
ﯧﯨ
ﯩ
کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟
Verse 177
ﯪﯫﯬﯭﯮﯯ
ﯰ
سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا* بڑی بری صبح ہوگی.
____________________
* مسلمان جب خیبر پر حملہ کرنے گئے، تو یہودی انہیں دیکھ کر گھبرا گئے، جس پر نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی اللہ اکبر کہہ کر فرمایا تھا ”خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحِةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ“ (صحيح بخاري، كتاب الصلاة، باب ما يذكر في الفخذ، مسلم، كتاب الجهاد باب غزوة خيبر)۔

Verse 178
ﯱﯲﯳﯴ
ﯵ
آپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے.
Verse 179
ﯶﯷﯸ
ﯹ
اور دیکھتے رہئیے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے.*
____________________
* یہ بطور تاکید دوبارہ فرمایا۔ یا پہلے جملے سےمراد دنیا کا وہ عذاب ہے جو اہل مکہ پر بدر واحد اور دیگر جنگوں میں مسلمانوں کے ہاتھوں کافروں کے قتل وسلب کی صورت میں آیا۔ اور دوسرے جملے میں اس عذاب کا ذکر ہے جس سے یہ کفار ومشرکین آخرت میں دوچار ہوں گے۔

Verse 180
ﯺﯻﯼﯽﯾﯿ
ﰀ
پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت واﻻ ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں.*
____________________
* اس میں عیوب ونقائص سےاللہ کے پاکیزہ ہونے کا بیان ہےجو مشرکین اللہ کے لئےبیان کرتے ہیں، مثلاً اس کی اولاد ہے، یا اس کا کوئی شریک ہے۔ یہ کوتاہیاں بندوں کے اندر ہیں اور اولاد یا شریکوں کے ضرورت مند بھی وہی ہیں، اللہ ان سب باتوں سے بہت بلند اور پاک ہے۔ کیونکہ وہ کسی کا محتاج ہی نہیں ہے کہ اسے اولادکی یا کسی شریک کی ضرورت پیش آئے۔

Verse 181
ﰁﰂﰃ
ﰄ
پیغمبروں پر سلام ہے.*
____________________
* کہ انہوں نے اللہ کا پیغام اہل دنیا کی طرف پہنچایا، جس پر یقیناً وہ سلام وتبریک کے مستحق ہیں۔

Verse 182
ﰅﰆﰇﰈ
ﰉ
اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے.*
____________________
* یہ بندوں کو سمجھایا جا رہا ہے کہ اللہ نے تم پر احسان کیا ہے، پیغمبر بھیجے، کتابیں نازل کیں اورپیغمبروں نے تمہیں اللہ کا پیغام پہنچایا، اس لئے تم اللہ کا شکر ادا کرو۔ بعض کہتے ہیں کہ کافروں کو ہلاک کرکےاہل ایمان اور پیغمبروں کو بچایا، اس پر شکر الٰہی کرو۔ حمد کے معنی ہیں بہ قصد تعظیم ثناء جمیل، ذکر خیر اور عظمت شان بیان کرنا۔

تقدم القراءة