سورۃ 'Abasa کا اردو ترجمہ
عبس · سورة عبس · آیات: 42 · مکی
-
1
عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ
عبس
وه ترش رو ہوا اور منھ موڑ لیا -
2
أَن جَآءَهُ ٱلۡأَعۡمَىٰ
(صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا -
3
وَمَا يُدۡرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ
تجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا -
4
أَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكۡرَىٰٓ
یا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائده پہنچاتی -
5
أَمَّا مَنِ ٱسۡتَغۡنَىٰ
جو بے پرواہی کرتا ہے -
6
فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ
اس کی طرف تو تو پوری توجہ کرتا ہے -
7
وَمَا عَلَيۡكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ
حاﻻنکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں -
8
وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسۡعَىٰ
اور جو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے -
9
وَهُوَ يَخۡشَىٰ
اور وه ڈر (بھی) رہا ہے -
10
فَأَنتَ عَنۡهُ تَلَهَّىٰ
تو اس سے بےرخی برتتا ہے -
11
كَلَّآ إِنَّهَا تَذۡكِرَةࣱ
یہ ٹھیک نہیں قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے -
12
فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ
جو چاہے اس سے نصیحت لے -
13
فِي صُحُفࣲ مُّكَرَّمَةࣲ
(یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے) -
14
مَّرۡفُوعَةࣲ مُّطَهَّرَةِۭ
جو بلند وباﻻ اور پاک صاف ہے -
15
بِأَيۡدِي سَفَرَةࣲ
ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے -
16
كِرَامِۭ بَرَرَةࣲ
جو بزرگ اور پاکباز ہے -
17
قُتِلَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَآ أَكۡفَرَهُۥ
اللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے -
18
مِنۡ أَيِّ شَيۡءٍ خَلَقَهُۥ
اسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا -
19
مِن نُّطۡفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ
(اسے) ایک نطفہ سے، پھر اندازه پر رکھا اس کو -
20
ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ
پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا -
21
ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقۡبَرَهُۥ
پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا -
22
ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ
پھر جب چاہے گا اسے زنده کر دے گا -
23
كَلَّا لَمَّا يَقۡضِ مَآ أَمَرَهُۥ
ہرگز نہیں۔ اس نے اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی -
24
فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ
انسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کو دیکھے -
25
أَنَّا صَبَبۡنَا ٱلۡمَآءَ صَبࣰّا
کہ ہم نے خوب پانی برسایا -
26
ثُمَّ شَقَقۡنَا ٱلۡأَرۡضَ شَقࣰّا
پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح -
27
فَأَنۢبَتۡنَا فِيهَا حَبࣰّا
پھر اس میں سے اناج اگائے -
28
وَعِنَبࣰا وَقَضۡبࣰا
اور انگور اور ترکاری -
29
وَزَيۡتُونࣰا وَنَخۡلࣰا
اور زیتون اور کھجور -
30
وَحَدَآئِقَ غُلۡبࣰا
اور گنجان باغات -
31
وَفَٰكِهَةࣰ وَأَبࣰّا
اور میوه اور (گھاس) چاره (بھی اگایا) -
32
مَّتَٰعࣰا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَٰمِكُمۡ
تمہارے استعمال وفائدے کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے -
33
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ
پس جب کہ کان بہرے کر دینے والی (قیامت) آجائے گی -
34
يَوۡمَ يَفِرُّ ٱلۡمَرۡءُ مِنۡ أَخِيهِ
اس دن آدمی اپنے بھائی سے -
35
وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ
اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے -
36
وَصَٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ
اور اپنی بیوی اور اپنی اوﻻد سے بھاگے گا -
37
لِكُلِّ ٱمۡرِيࣲٕ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَئِذࣲ شَأۡنࣱ يُغۡنِيهِ
ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامنگیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی -
38
وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذࣲ مُّسۡفِرَةࣱ
اس دن بہت سے چہرے روشن ہوں گے -
39
ضَاحِكَةࣱ مُّسۡتَبۡشِرَةࣱ
(جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے -
40
وَوُجُوهࣱ يَوۡمَئِذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةࣱ
اور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے -
41
تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ
جن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہوگی -
42
أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡكَفَرَةُ ٱلۡفَجَرَةُ
وه یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے