محمد جوناگڑھی - Urdu translation سے الأردية میں سورۃ عادیات کا ترجمہ
Verse 1
ﮱﯓ
ﯔ
عادیات
ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم!
Verse 2
ﯕﯖ
ﯗ
پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم!
Verse 3
ﯘﯙ
ﯚ
پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم
Verse 4
ﯛﯜﯝ
ﯞ
پس اس وقت گرد وغبار اڑاتے ہیں
Verse 5
ﯟﯠﯡ
ﯢ
پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں
Verse 6
ﭑﭒﭓﭔ
ﭕ
یقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
Verse 7
ﭖﭗﭘﭙ
ﭚ
اور یقیناً وه خود بھی اس پر گواه ہے
Verse 8
ﭛﭜﭝﭞ
ﭟ
یہ مال کی محنت میں بھی بڑا سخت ہے
Verse 9
کیا اسے وه وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا
Verse 10
ﭩﭪﭫﭬ
ﭭ
اور سینوں کی پوشیده باتیں ﻇاہر کر دی جائیں گی
Verse 11
ﭮﭯﭰﭱﭲ
ﭳ
بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا
تقدم القراءة