ترجمة سورة الطارق

محمد جوناگڑھی - Urdu translation
ترجمة معاني سورة الطارق باللغة الأردية من كتاب محمد جوناگڑھی - Urdu translation .

طارق


قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی

تجھے معلوم بھی ہے کہ وه رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟

وه روشن ستاره ہے

کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو

انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وه کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے

وه ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے

جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے

بیشک وه اسے پھیر ﻻنے پر یقیناً قدرت رکھنے واﻻ ہے

جس دن پوشیده بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگی

تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار

بارش والے آسمان کی قسم!

اور پھٹنے والی زمین کی قسم!

بیشک یہ (قرآن) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے واﻻ کلام ہے

یہ ہنسی کی (اور بے فائده) بات نہیں

البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں

اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں

تو کافروں کو مہلت دے انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے
Icon