ترجمة سورة البلد

محمد جوناگڑھی - Urdu translation
ترجمة معاني سورة البلد باللغة الأردية من كتاب محمد جوناگڑھی - Urdu translation .

بلد


میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں

اور آپ اس شہر میں مقیم ہیں

اور (قسم ہے) انسانی باپ اور اوﻻد کی

یقیناً ہم نے انسان کو (بڑی) مشقت میں پیدا کیا ہے

کیا یہ گمان کرتا ہے کہ یہ کسی کے بس میں ہی نہیں؟

کہتا (پھرتا) ہے کہ میں نے تو بہت کچھ مال خرچ کر ڈاﻻ

کیا (یوں) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا (ہی) نہیں؟

کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں

اور زبان اور ہونٹ (نہیں بنائے)

ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے

سو اس سے نہ ہو سکا کہ گھاٹی میں داخل ہوتا

اور کیا سمجھا کہ گھاٹی ہے کیا؟

کسی گردن (غلام لونڈی) کو آزاد کرنا

یا بھوک والے دن کھانا کھلانا

کسی رشتہ دار یتیم کو

یا خاکسار مسکین کو

پھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا جو ایمان ﻻتے اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں

یہی لوگ ہیں دائیں بازو والے (خوش بختی والے)

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا یہ کم بختی والے ہیں

انہی پر آگ ہوگی جو چاروں طرف سے گھیری ہوئی ہوگی
Icon